پالیمان کے لیے تحریری بیان

تنازع میں جنسی تشدد کی روک تھام: اگلا قدم

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے پارلیمنٹ کو تنازع میں جنسی تشدد کی روک تھام انیشئیٹو کے سلسلے میں برطانیہ کی پیش رفت کے اگلے اقدام سے آگاہ کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
End Sexual Violence Global Summit logo

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے بتایا: تنازع میں جنسی تشدد کی روک تھام انیشئیٹوکا مقصد عصمت دری کے جنگی ہتھیار کے طورپراستعمال کا خاتمہ ہے، جومجرموں کو نظر اندازکئے جانے کے خاتمے،جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کی مدد اوراس عالمی روئیے کی تبدیلی کےلئے جو ان جرائم کو ہوا دیتا ہے، ایک عالمی مہم کے ذریعے کیا جائے.

ہم نے مئی 2012ء میں اس انی شئیٹو کے افتتاح کے بعد سے کافی پیش رفت کی ہے۔ اب قومی حکومتوں اورعالمی اداروں میں اس کے خاتمے کے لئے آمادگی پیدا ہوگئی ہے کہ تنازع میں جنسی تشدد کو ایک جنگی جرم اورسماجی لعنت کے طور پرلیا جائےاوراس کی روک تھام کے لئے عملی اقدام کئے جائیں۔ ستمبر 2013ء میں اقوام متحدہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا جسے اب 155 ممالک تسلیم کرچکے ہیں۔ جون میں ہونے والی کانفرنس میں ہم نے 125 ممالک، 8 اقوام متحدہ ایجنسیوں، بڑے کثیرالقومی اداروں، دنیا بھر سے900 سےزائد ماہرین اورمتاثرین اورہزاروں افراد کو اکھٹا کیا تھا جنہوں نے ہماری مہم میں حصہ لیا.

ہم نے پہلے بین الاقوامی پروٹوکول کا اجرا کیا جو تنازع میں جنسی تشدد کی دستاویزات اور تفتیش کے بارے میں ہے۔ ہمارا ہدف اب یہ ہے کہ اب ہم ہمیشہ کے لئے یہ تسلیم کرلیں اور اتفاق کرلیں کہ ہم اس کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ ہم اس بات کی واضح شہادت دیکھنا چاہتے ہیں کہ تمام ملک جو کمٹ منٹ کرچکے ہیں وہ اس پرقائم ہیں۔اورمزید مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا رہے ہیں اورمتاثرین کی مدد کررہے ہیں اوریہ مسئلہ تنازعات کی روک تھام اورخارجہ پالیسی میں دنیا بھرمیں مرکزی اہمیت رکھتا ہے.

برطانیہ اب کوشش کرے گاکہ:

  • بین الاقوامی پروٹوکول کا عالمی نفاذ ہوجائے۔

  • دوسری حکومتوں کو آمادہ کیاجائے کہ وہ تنازع میں جنسی تشدد کی روک تھام کو اپنے فوجی نظریات اورتربیت میں شامل کریں.

  • عالمی کثیر الجہتی اداروں میں تنازع میں جنسی تشدد کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ضمانت ہو۔ مثلا ہم یورپی یونین کے ساتھ کام کو بڑھائیں گے کہ تنازع میں جنسی تشدد کی روک تھام کو مشترکہ سلامتی اور دفاع مشن اور یورپی یونین خارجی فنڈنگ ذرائع میں شامل ہوجس میں تربیت، تحفظ اور متاثرین کی مدد بھی ہو.

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 14 July 2014