ولیم ہیگ کی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی ہلاکت پرتشویش
ولیم ہیگ نے فریقین پران اقدامات سے اجتناب پرزوردیا ہے جن سے کشیدگی میں اضافہ ہوجائے.

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:
مجھے مغربی بنک میں تین اسرائیلی نوجوانوں کے اغوا پربدستورگہری تشویش ہے۔ میں ان افراد سے اپیل کرتا ہوں جو اسرائیلی نوجوانوں کی رہائی ممکن بنا سکتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں فوری قدم اٹھائیں.
میں نے اپنے 15 جون کے بیان میں کہا تھا کہ مجھے امید ہے کہ کشیدگی میں اضافے سے پرہیز کیا جائیگا۔ تنازع میں کوئی بھی ہلاکت پشیمانی کا باعث ہوتی ہے۔اس لئے مجھے ویک اینڈ پرمغربی کنارے میں دو فلسطینیوں کی ہلاکت کی خبر پر گہری تشویش ہوئی ہے جو گزشتہ ہفتے ہونے والی تین ہلاکتوں میں اضافہ ہے اور جس میں بدقسمتی سے بچے بھی شامل تھے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ تمام حفاظتی اقدامات بہت احتیاط سے کئے جائیں اور ان میں قوت کا متناسب استعمال ہو.
اسرائیلی اور فلسطینی عوام کی خاطر میں تمام فریقین پر زوردیتا ہوں کہ وہ ایسی کارروائیوں سے اجتناب کریں جن سے موجودی کشیدگیوں میں مزید اضافہ ہو.’’
مزید معلومات
سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر@ولیم ہیگ
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک