دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانیہ اوربھارت مستحکم تربایوٹیک تعاون پرتوجہ دیں گے

برطانیہ کے شعبہ تجارت وسرمایہ کاری (یوکے ٹی آئی) کے چیف اگزیکٹیو ڈومینک جیریمی بنگلور، ممبئی اورنئی دہلی کا 9 سے 11 فروری کو دورہ کررہے ہیں.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Dominic Jermey
  • 2014ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعدسے یوکے ٹی آئی کے چیف اگزیکٹیو کایہ پہلا دورہ بھارت ہے
  • ڈومینک جیریمی بنگلورانڈیا بایو ٹیک میں برطانوی بایو ٹیک وفد کو پیش کریں گے
  • برطانیہ نے 2014ء میں بھارت میں کسی بھی جی 20ملک سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے

برطانیہ اور بھارت اس دورے میں بایو ٹیک اورشعبہ صحت میں پہلے سے زیادہ قریبی رابطے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ ڈومینک جیریمی اس دورے میں اہم سرکاری اور کاروباری نمائندوں سے ملاقات کریں گے جس کا مقصدموجودہ تعاون کو مضبوط تر کرنا اورنئے کاروباری مواقع دریافت کرنا ہے.

ڈومینک جیریمی بھارت میں کام کررہی برطانیہ کی ممتازترین بایو ٹیک اورصحت شعبے کی کمپنیوں کے نمائندوں کے وفد سے ملاقات کریں گے جوان شعبوں میں سے منسلک ہیں:

  • آنکولوجی
  • دواؤں کی دریافت
  • ریگولیٹری کمپلائنس
  • آئی پی
  • فارمولاسازی
  • سالموں کی تشخیص
  • طبی آلات

یہ دورہ یوکے ٹی آئی وزیر لارڈائین لونگسٹن کے دورے کی بنیاد پرہوا ہےجو گزشتہ ماہ ‘متحرک گجرات کانفرنس’ میں شرکت کے لئے سب سے بڑے وفود میں سے ایک کی قیادت کررہے تھے;

نئے سال میں ‘عظیم تعاون ‘ مہم کا افتتاح ہوا ہےجو کئی شعبوں میں برطانیہ اور بھارت کے باہمی مفاد کے لئے تعاون کے فروغ اور مظاہرے کے لئے کی گئی ہےجیسےکہ:

  • توانائی
  • طبی دیکھ بھال
  • ترقی یافتہ مینوفیکچرنگ
  • مالیاتی خدمات اور
  • انفرااسٹرکچر

یہ مہم وزیراعظم نریندر مودی کی ‘ بھارت میں بنائیے’ مہم کا تکملہ ہے.

بنگلورمیں ڈومینک جیریمی بنگلورانڈیا بایومیں شرکت کریں گے جو بھارت کی اہم ترین بایو ٹیک کانفرنس ہے اور جس میں بایوٹیکنالوجی کے میدان میں تمام اسٹیک ہولڈرز اکھٹا ہونگے۔ کانفرنس میں ڈومینک جیریمی کرناٹک کے وزیراعلی سدارامایا اوراہم سرکاری افسران سے ملیں گے۔ وہ انفوسس کے مشترکہ بانی اورسابق چئیرمین این آر نرائن مورتھی سے بھی ملیں گے.

ممبئی میں ان کی توجہ کا مرکز برطانوی اوربھارتی کاروباروں میں رابطے کا استحکام ہوگا۔ وہ ان کمپنیوں کے نمائندوں سے ملیں گے:

  • ٹاٹا
  • ریلائنس اےڈی اے گروپ
  • لودھا گروپ اور
  • مہندر پارٹنرز

نئی دہلی میں وہ وزارت تجارت و صنعت کے افسران سے ملاقات اوربرطانیہ/بھارت مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی کی جنوری میں لندن میں ہونے والی میٹنگ کے مابعد کا جائزہ لیں گے۔ بھارت میں مواقع اورچیلنجز کو بہتر طور پرسمجھنے اوربرطانیہ میں مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے وہ بھارت میں برطانوی سرمایہ کاری کرنے والوں اوران کمپنیوں کے ممتازترین بھارتی کاروباری نمائندوں سے ملیں گے:

  • ایچ سی ایل
  • ٹیک مہندراور
  • ویپرو

ڈومینک جیریمی نے اس موقع پر کہا:

یہ بھارت میں کاروبار کے لئے بڑازبردست موقع ہے۔ بھارت میں برطانیہ جی 20 ممالک میں سب سے بڑا سرمایہ کار ہے۔ اور دوطرفہ تجارتی رابطوں کومستحکم ترکرنے کے لئے مزیدکوشاں ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کا برطانیہ- بھارت شراکت داری کو ‘’ ناقابل شکست امتزاج’’ کانام دینا بجا ہے۔ بھارت کے اپنے دورے میں میں حکومت اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ مزیدتعاون کے لئے مواقع پربات کرونگا تاکہ ہم مل کر عظیم اشیا تخلیق کرنے کے مشترکہ عزم کو حاصل کرسکیں.

ٹوئٹر فیس بک فلکر یوٹیوب لنکڈ ان اسٹوری فائی ایونٹ برائٹ بلاگز فوراسکوائر

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

شائع کردہ 8 February 2015