دنیا کی خبروں کی کہانی

پاکستان کے لیے برطانوی وزیر ٹوبیاس ایلوُڈ کا برطانوی تعاون جاری رکھنے کا عزم۔

عوام کے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ دونوں حکومتوں کا ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کئی سال تک ترقی کرنے والی شراکت کی تشکیل کررہے ہیں۔

Meeting with Ch. Nisar

برطانوی وزیر ٹوبیاس ایلوُڈ نے اپنے دورہِ پاکستان کے موقع پر پاکستان کے مستقبل کی ترقی میں برطانوی حمایت کا اعادہ کیا ۔

پاکستان کے لیے برطانوی وزیر ٹوبیاس ایلوُڈ نے 22 ستمبر کو اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقاتیں کی۔

اپنے دورہِ پاکستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسٹر ایلوُڈ نے کہا:

برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات بہت گہرے ہیں۔ عوام کے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ دونوں حکومتوں کا ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کئی سال تک ترقی کرنے والی شراکت کی تشکیل کررہے ہیں۔ آج مجھ سے ملاقاتیں کرنے والے افراد کے خیالات سن کر مجھے پہلے سے کہیں زیادہ یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان حقیقی تبدیلی کے موڑ پر آ چکا ہے۔ ترقی کی جانب گامزن مڈل کلاس ، سلامتی کی زیادہ مستحکم صورت حال اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر طویل المدت تعلقات کی صلاحیت خوش حالی میں اضافے کی جانب گامزن کرتے ہوئے انسانی حقوق اور مساوات میں بہتری لاسکتے ہیں۔

مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خاص طور پر خوشی ہورہی ہے کہ برطانیہ کی کریڈٹ ایجنسی ، یوکے ایکسپورٹ فائینینس پاکستان میں حکومت اور دیگر عوامی اداروں کو ایکسپورٹ فائینینس میں قرضے کی فراہمی کے لیے دوبارہ حمایت شروع کررہی ہے۔ ایجنسی نے پاکستان کے ساتھ برطانوی تجارت میں تعاون کے لیے ضمانت کی حد دو سو ملیئن ڈالر سے بڑھا کر تین سو ملیئن ڈالر کردی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے کامیاب معاملات کے بعد یہ علامات پاکستان میں اقتصادی حالات میں بہتری کا اشارہ دیتی ہیں۔ حکومتِ پاکستان قومی خسارہ اور قرض سے نمٹنے کے لئے مضبوط کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ ایک اچھی خبر ہے۔

اپنے دورے کے دوران میں نے پاکستان کے لیے برطانوی تعاون کا اعادہ کیا۔ میں نے پاکستان پر شعبہ تعلیم اور عوامی خدمات میں سرمایہ کاری کرنے، انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے مزید اقدامات کرنے کے لیے زور دیا۔

ایڈیٹر کے لیے:

برطانیہ کی کریڈٹ ایجنسی ، یوکے ایکسپورٹ فائینینس مسرت کے ساتھ اعلان کررہی ہے کہ ایمیریٹس ایئر لائن کی جانب سے چار بوئنگ طیاروں کی سکوک یا اسلامی بونڈ کے ذریعے خریداری کے بعد جہاں ممکن ہوا، پاکستان میں خریداروں کے لیے مالی معاملات کی تکمیل شریعت کے مطابق کرنے پر غور کیا جائے گا۔ یہ دنیا میں کہیں بھی، ایک ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی کی جانب سے دی جانے والی اسلامی مالیات کی پہلی ضمانت تھی۔

شائع کردہ 22 September 2015