خبروں کی کہانی

جعلی شادیاں: نئی پابندیاں انقلابی تبدیلی لائیں گی

جعلی شادیوں پر تازہ ترین پابندیوں کامطلب ہے کہ 2مارچ سے شادی اور سول پارٹنر شپ کے لئے نوٹس کا وقت 15 دن سے بڑھاکر 28دن کردیاگیا ہے

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Immigration Minister

نئے انتظامات – جو امیگریشن ایکٹ کے تحت گزشتہ سال قانون بن گئے تھے، شادی اور سول پارٹنرشپ کے ابتدائی اقدامات ایک نسل کے لئے سب سے بڑی تبدیلی لے کے آئے ہیں۔ ان تبدیلیوں سےہوم آفس کو یہ تحقیق کرنے کے لئے مزید وقت مل جائے گا کہ کوئی جوڑا امیگریشن نظام کو فریب تو نہیں دے رہا ہے.

جہاں جعل سازی کاشبہ ہوگا تو اس جوڑے کو ‘مجھے قبول ہے’ کہنے سے پہلے 70 دن کا نوٹس دینا ہوگا تاکہ تفتیش کار اچھی طرح دیکھ سکیں کہ شادی حقیقی ہے یا جعلی.

نئے اختیارات امیگریشن ایکٹ کی گزشتہ تبدیلیوں میں اضافہ ہیں۔ اس ایکٹ نے جو گزشتہ جولائی میں نافذ کیا گیا تھا،رجسٹراروں کے ہوم آفس کو جعلی شادی کے شبے سے آگاہ کرنے کے فرائض میں توسیع کری تھی.

اس کے ساتھ رجسٹراروں کے ساتھ مشترکہ کام کرنے کے نتیجے میں جولائی اور دسمبر2014ء کے دوران 2,000 کیسوں کی رپورٹ کی گئی جو اس سے ایک سال پہلے انہی مہینوں کے مقابلے میں 80 فی صد زیادہ تعداد(1,099)تھی.

امیگریشن و سیکیورٹی وزیر جیمزبروکنشئیرنے کہا:

اس حکومت نے کسی بھی حکومت کے مقابلے میں جعلی شادیوں کی روک تھام کے لئے زیادہ کام کیا ہےاورامیگریشن ایکٹ نے ہمیں ہمیشہ سے مضبوط ترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جس سے اس طرح کے استحصال کی شناخت اورروک تھام ہو سکتی ہے.

آج سے شادی کووہ لوگ ‘‘تیز رفتارآپشن’کے طور پر نہیں لےسکیں گےجو برطانیہ میں آنے کے لئے شادی میں دھوکا دیتے ہیں.

اپریل اور دسمبرمیں ہوم آفس نے جعلی شادی کے 2,000 معاملات کی تفتیش کی اور 1,200 سے زائد گرفتاریاں ہوئیں اور 430غیر قانونی تارکین وطن اس کے نتیجے میں برطانیہ سے بے دخل کردئیے گئے.

حکومت نے یورپی یونین شہریوں کے لئےنئے بےدخلی اور دوبارہ داخلے کے اختیارات بھی متعارف کرائے ہیں جو آزادانہ نقل و حرکت کے حقوق کو رقم کمانے کے لئے جعلی شادی رچاکے استعمال کرتے ہیں.

غیر یورپی یونین شہری جو جعلی شادی کی کوشش کرتے ہیں انہیں برطانیہ سے جبری بے دخلی سے پہلےفوری گرفتارکرلیا جاتا ہےاور برطانیہ میں مزیدقیام کی بچی ہوئی سہولت کو ختم کردیا جاتا ہے.

توسیع شدہ نوٹس کے دورانئیے پرعملدرآمد کا اعلان نومبر میں کیا گیا تھا اور جوڑوں کو کافی وقت دیا گیا تھا کہ وہ شادی یا سول پارٹنرشپ کے لئے ضروری انتظامات کر سکیں.

شائع کردہ 2 March 2015