دنیا کی خبروں کی کہانی

سینئیروزیربرائے وزارت خارجہ پاکستان پہنچ گئیں

سینئیر وزیر برائے وزارت خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی آج صبح پاکستان پہنچ گئیں۔ یہ گزشتہ تین ماہ میں ان کا دوسرا دورہ ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Baroness Warsi

وزیر کے ساتھ کاروباری افراد کا ایک وفد ہے جس میں توانائی،تعلیم اورخوردہ شعبے کے نمائندے شامل ہیں۔

پاکستان کے دورے میں بیرونس سعیدہ وارثی اورتجارتی وفد سینئیر وزرا اور دوسرے افسران سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ 2015ء تک دوطرفہ تجارت کو 3 بلین پاونڈ تک لے جانے کے نئے ہدف پرمذاکرات کو آگے بڑھایا جاسکے۔ یہ ہدف وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس سال جون میں اپنے پاکستان کے دورے میں متعین کیا تھا.

برطانیہ اورپاکستان میں اقتصادی اور تجارتی رابطے بڑھانے کی اہمیت کو اس مکالمے کا ایک حصہ تسلیم کرتے ہوئے بیرونس سعیدہ وارثی پاکستان کی کاروباری برادری کے ساتھ بھی میٹنگز کریں گی.

رابطے کے لئے: برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد. ٹیلی فون 5306 500 0300

شائع کردہ 3 October 2013