خبروں کی کہانی

وزیراعظم کانریندرمودی کو ٹیلی فون

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج نریندرمودی کوبھارتی انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد کے لئے ٹیلی فون کیا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے کہا:

وزیراعظم نے نریندرمودی کو آج صبح ٹیلی فون کرکے ان کی بھارتی انتخابات میں کامیابی اورریکارڈ ٹرن آؤٹ پر مبارکباد دی جس سے یہ تاریخ میں سب سے بڑےجمہوری انتخابات ثابت ہوئے ہیں.

نریندرمودی نے کہا کہ انہیں وزیراعظم کی برطانیہ کےدورے کی دعوت کو قبول کرکے خوشی ہوگی۔ دونوں رہنماؤں نے برطانیہ اوربھارت کے تعلقات کی اہمیت پر اتفاق کیا اور آنے والے مہینوں میں اسے مستحکم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پراتفاق رائے کا اظہار کیا.

شائع کردہ 16 May 2014