خبروں کی کہانی

مسلح افواج سے تعاون: مسجد کامسلمانوں کے کاروبارسے معاہدہ

ناٹنگھم میں کریمیہ مسجد نے ایک مسلح افواج معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس سے مسلمانوں کے کاروبار برطانوی مسلح افواج سے تعاون کا عہد کررہے ہیں.

Group photo of covenant signing

Crown copyright. All Rights reserved

ناٹنگھم میں کریمیہ مسجد نے ایک مسلح افواج معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس سے مسلمانوں کے کاروبار برطانوی مسلح افواج سے تعاون کا عہد کررہے ہیں.

کریمیہ مسجد و انسٹی ٹیوٹ نے ایک خصوصی لمحے میں یہ دستخط کئے جس سے برطانیہ اور بیرون ملک ہماری مسلح افواج کے اہم کردار کو تسلیم کیا گیا ہے اوران سے تعاون کا عہد کیا گیا ہے۔

اس معاہدے کا فورا ہی ناٹنگھم میں اثرہوا ہے اور 16 مقامی مسلم کاروباروں نے جن میں ٹیکسی فرموں جیسے ڈی جی کارزسے لے کارگو کمپنیوں جیسے ایم ایس اے ٹرانسپورٹ نے مسجد کی تقلید میں دستخط کردئیے جسے حکومت نے قوم کا قانونی وعدہ قرار دیا ہے کہ افواج کمیونٹی سے منصفانہ سلوک کیا جائے گا۔

مسلح افواج سے اپنے تعاون کو رسمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ یہ کاروبار اب فوجی عملے کی اس طرح مدد کریں گے کہ وہ سابق فوجیوں کو ملازمتیں فراہم کریں گے اور ریزرو فوجیوں کی ضروریات کے لئے انہیں تربیت اور رخصت کی موزوں سہولیات دی جائیں گی۔

دستخط کے موقع پر وزیر دفاع مارک لنکاسٹرنے کہا:

کریمیہ مسجد کا تعاون ہماری مسلح افواج اورمسلم کمیونٹی کے درمیان فخر آمیزتعلقات کی نمایاں اہمیت کا شاہد ہے، اوراس نے ناٹنگھم کے طول و عرض میں مسلم کاروباروں کےلئے اس کی تقلید کی راہ ہموار کردی ہے۔ اس کا مطلب ہے ہمارے عوام کے لئے مواقع اوریہ کاروبار اس منفرد مہارت سے مستفید ہوسکیں گے جو فوجی کمیونٹی فراہم کرتی ہے.’’

امام اعظم اورچیف ایگزیکٹو افسر کریمیہ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر مشرف حسین نے کہا :

ہمارا ماننا ہے کہ ہمارے ملک کا دفاع اور سلامتی ایک اہم فریضہ ہے۔ اس فریضے کی ادائیگی میں مصروف افراد کی عزت، ان کی مدد اور تحسین کی جانی چاہئیے۔ مسلمان برطانیہ میں نسبتا نئی کمیونٹی ہیں لہذا ہم ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں.

پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ عظمی کے لئے ہزاروں مسلمانوں نے جانیں دیں۔ میرے خیال میں اس معاہدے پر دستخط کرکے ہم ان ہیرووں کو بھی اعزاز دے رہے ہیں۔ ہم ایک مخلصانہ وعدے کے ذریعےمسلح افواج کمیونٹی کے لئے تعاون کا اظہار اورحوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسلم کمیونٹی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کرے اور انہیں یاد رکھے جو وہ دیتی آئی ہیں اور اب بھی دے رہی ہیں۔

معاہدے پر دستخط سے ان مستحکم بندھنوں کو تقویت ملے گی جو کریمیہ مسجد و انسٹی ٹیوٹ اورمسلح افواج کے درمیان پہلے سے موجود ہیں خاص طور پر 7 ویں انفنٹری بریگیڈ کے ساتھ جو شیٹونڈ بیرکس میں تعینات ہے.’’

بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر چارلی کولنز نے اس موقع پر کہا:

ہم نے ڈاکٹر مشرف حسین اور کریمیہ انسٹی ٹیوٹ کے اراکین سے مضبوط دوستی قائم کرلی ہے۔ حال میں ہم نے دو مختلف ہفتہ وار تعطیلی تقاریب منعقد کیں جہاں مسلم کمیونٹی نے ہمارے ریزرو دستوں اور آرمی کیڈٹ اڈلٹ انسٹرکٹرز کے ساتھ وقت گزرا اورفوجی زندگی اور کیڈٹ فورس کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم آگے بڑھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ بہت سے اچھے کام کریں گے.’’

شائع کردہ 13 December 2016