وزیر برائے مشرق وسطی کو مشرقی یروشلم میں مقبوضاتی منصوبے پرتشویش
وزیر برائے مشرق وسطی ٹوبائس ایلووڈ نے رامات شلومو میں 500 نئے یونٹوں کے منصوبے پر تشویش ظاہر کی ہے.

وزیربرائے وزارت خارجہ ٹوبائس ایلووڈ نے کہا ہے:
ہمیں ان اطلاعات پر گہری تشویش ہےکہ یروشلم میونسپلٹی نے رامات شلومو کی غیرقانونی مقبوضہ آبادی میں نئے 500 یونٹس تعمیر کرنے کے منصوبے کو بحال کردیا ہے۔ رامات شلومو کی منصوبہ بند توسیع میں نجی ملکیت کی فلسطینی اراضی پر تعمیر شامل ہے اور یہ مشرقی یروشلم کو باقی مغربی کنارے سے مزید کاٹ دے گی .
یہ بڑی مایوس کن بات ہے کہ اسرائیل باوجود عالمی تنقید کے جو 2014ء میں اس منصوبےکے اعلان پر کی گئی تھی، اس پر پیش رفت کررہا ہے۔ اسرائیل کی مقبوضہ آبادی میں مسلسل توسیع عالمی قانون کے تحت غیر قانونی ہے اور دوریاستی حل کے امکانات کوباضابطہ طور سے کمزورکرتی ہے .
مزید معلومات
-
ٹوبائس ایلووڈٹوئٹر پر@ٹوبائس ایلووڈ
-
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+
-
وزارت خارجہ انسٹا گرام, یوٹیوب and لنکڈان
-
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
-
وزارت خارجہ اردو فیس بک