امدادی کارکنوں کے تحفظ کے لئےسلامتی کونسل قرادداد کا خیرمقدم
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2175 کا جو انسانی امدادی کارکنوں کے تحفظ کےلئے ہے، خیر مقدم کرتے ہوئےادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی وزیرجسٹین گریننگ نے کہا ہے:

International Development Secretary Justine Greening.
مجھے فخر ہے کہ برطانیہ نےامدادی کارکنوں کے تحفظ پرسلامتی کونسل کی یہ تاریخی قراردادحاصل کرلی۔ یہ ملکوں پر زوردیتی ہے کہ وہ امدادی کارکنوں کے تحفظ کویقینی بنائیں، ان پرتشدد اوردھمکیوں کی مذمت کریں اورضرورتمندوں تک انسانی امداد کی مکمل رسائی ہو.
امدادی کارکن شام اورعراق سے لے کرغزہ اورجنوبی سوڈان تک لاکھوں افراد کے لئے موت اورزندگی کے درمیان لکیر کھینچتے ہیں لیکن ان فلاحی کارکنوں پرحملوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اورہم لایعنی نقصان اٹھارہے ہیں.
اس سال اب تک 79 امدادی کارکنوں کی جانیں جاچکی ہیں جو کہ 2012ء کے پورے سال سے زیادہ ہیں۔ اسی لئے برطانیہ نے گزشتہ ہفتے ایک ملین پاؤنڈ امداد کے پیکج کا اعلان کیا تاکہ امدادی کارکنوں کی ذاتی سلامتی کو بہتر بنایا جائے جس میں خطرناک حالات میں کام کرنے والوں کے لئےاضافی تربیت اورسہولیات کی فراہمی شامل ہے.