دنیا کی خبروں کی کہانی

جدت آمیزافغان کاروباروں کے لئے برطانوی امدادی گرانٹس

افغانستان بھر میں 14کاروباروں نے برطانیہ سے مجموعی طور پر 5ء2 ملین پاؤنڈ کی امداد وصول کی ہے جو افغانستان بزنس انوویشن فنڈ(ABIF)کےذریعے دی گئی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

افغانستان بھر میں 14کاروباروں نے برطانیہ سے مجموعی طور پر 5ء2 ملین پاؤنڈ کی امداد وصول کی ہے جو افغانستان بزنس انوویشن فنڈ(ABIF)کےذریعے دی گئی ہے۔اس گرانٹ سےنئے کاروباری منصوبوں کو تعاون فراہم کیا جائے گاجن سے یہ کاروبار افغانستان میں وسعت پا سکیں گے اورنئے روزگار پیدا ہونے سے مقامی معیشت کو مدد ملے گی.

کابل میں برطانوی سفارتخانے میں ایک تقریب میں اس گرانٹ کی دستاویز پر دستخط کئے گئے۔ یہ گرانٹس قالین بافی، فرنیچر،طبی خدمات، باغبانی، مال مویشی اور کانکنی کے کاروبارکو دی گئیں.

اس موقع پربرطانوی سفیرسررچرڈ اسٹیگ سررچرڈ اسٹیگ نے کہا:

نجی شعبے کی ترقی مستقبل میں افغانستان کی خوشحالی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔اے بی آئی ایف کے تعاون سے کاروبار میں مارکیٹ کو افغان صارفین، تیارکنندگان اورکاریگروں کےفائدے کے لئے تبدیل کرنے کےامکانات یقینی ہوجائیں گے.

یہ ایک اورمثال ہے اس امر کی کہ برطانیہ کس طرح افغانستان کی طویل المدت خوشحالی اورترقی میں تعاون کے لئے سخت محنت کررہا ہے.

برطانیہ کے ادارہ بین الاقوامی ترقی افغانستان میں سربراہ مارک ملالیو نے کہا:

اس پروگرام سے افغانستان بھر میں کاروباروں میں بہت بڑا فرق پیداہوگا۔افغان کاروباروں کی ترقی میں تعاون سے معاشی خودمختاری اورہرسال چارلاکھ نئے محنت کشوں کے لئے روزگار کے مواقع میں بہتری پیداہوگی.

برطانیہ ڈیفڈ کے ذریعے افغانستان کو طویل المدتی تعاون فراہم کررہا ہے اوراس نے افغان کاروباروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے، وزارت تجارت وصنعت اوروزارت کانکنی اور پٹرولئیم اورافغانستان انفرااسٹرکچرٹرسٹ فنڈ کو تعاون فراہم کرتے ہوئے نجی شعبےکی ترقی میں معاونت کا عہد کررکھا ہے.

یہ تمام14 پروگرام نجی شعبے کو افغانستان یں سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیداکریں گے،افغانوں کےلئے نئے روزگار فراہم ہونگے اورمعاشی سرگرمیوں میں اضافے کےساتھ ٹیکس آمدنی بھی بڑھے گی.

اے بی آئی ایف ایک نجی شعبہ چیلنج فنڈہے جسے ڈیفڈ نے (آسٹریلوی حکومت کے تعاون کے ساتھ)سرمایہ فراہم کیا ہے۔ گرانٹس کے پچھلے راؤنڈمیں تقریبا5ء1 ملین پاؤنڈ گرانٹ باغبانی،مال مویشی، فرنیچر، فارمیسی اور پارچہ بافی کے شعبوں میں سات کاروباروں کو دی گئی.

شائع کردہ 7 October 2013