خبروں کی کہانی

انسانی حقوق و جمہوریت رپورٹ 2012ء - پاکستان

پاکستان کی تصویراب بھی پیچیدہ دکھائی دیتی ہے۔ کچھ مثبت سیاسی اورآئینی پیشرفت ضرور ہوئی ہے

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

انسانی حقوق و جمہوریت رپورٹ 2012ء - پاکستان

پاکستان کی تصویراب بھی پیچیدہ دکھائی دیتی ہے۔ کچھ مثبت سیاسی اورآئینی پیشرفت ضرور ہوئی ہے لیکن ایک مشکل سیکیورٹی ماحول میں انسانی حقوق کےسخت مسائل اب بھی باقی ہیں۔حکومت نے نومبر میں چارسال کے بعدسزائے موت پر پہلی بارعملدرآمدکیا۔اورسیکیورٹی کے ہاتھوں سنگدلی کے ساتھ بدسلوکی اورماورائے عدالے قتل کی مسلسل خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔ گزشتہ سال میں خاص طور پردہشت گردانہ حملے، فرقہ وارانہ تشدد اورمذہبی اورنسلی ہلاکتوں کے واقعات بڑی تعداد میں ہوئے۔ حکومت پاکستان نے 2011ء کی قانونی کامیابی کے بعدنئے ‘انسانی حقوق قومی کمیشن’ کی تشکیل اورعورتوں کو تشددسے محفوظ رکھنے کے لئے بل پاس کرکے کچھ پیش رفت کی ہےلیکن اسے ابھی اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ اقدامات عالمی معیارتک پہنچ سکیں۔اور اس کو اس بنیاد پر بھی جانچاجائے گا کہ اس قانون پر کتنی اچھی طرح عملدرآمد کیا گیا ہے۔ قومی کمیشن نے بل پاس ہونے کے چھ ماہ گزرجانے کے بعدبھی ابھی کام شروع نہیں کیا۔ اس سال پاکستان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہواہے اوراس کا دوسرا یونیورسل پیریاڈ ک ریویو بھی ہوا ہے۔ عالمی برادری ریویو کی سفارشات پرعملدرآمدکے معاملے میں پاکستان کی نگرانی کرے گی۔

گزشتہ سال کی رپورٹ میں ہم نے 2012ء کے لئے کئی انسانی حقوق اہداف کی نشاندہی کی تھی مثلا آزادئی اظہار اورمذہب، عالمی معاہدوں پرعملدرآمد، جمہوریت اور انتخابات اور قانون کی حکرانی کا فروغ، بچوں اورماؤں کی صحت اورخواتین کے حقوق۔ ہم نے کئی منصوبوں کے ذریعے ان پر کام کیا اورپاکستانی حکام سے بات چیت کی۔ کامیابی ملی جلی رہی البتہ حکومت نے چند قانونی مسائل پرردعمل کا اظہار کیا اور برطانوی وزارت خارجہ اوربرطانوی امدادی منصوبوں کا مثبت اثربھی ظاہر ہواہے۔

2013ء کے انتخابات ایک مضبوط، جمہوری اورمستحکم پاکستان کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔ پاکستان کومعتبرانتخابات کے انعقاداورپرامن انتقال اقتدارمیں مدد برطانیہ کے لئے 2013ءکی اولین ترجیح ہے۔ ہم پاکستان اوراس کی نئی حکومت کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے کہ وہ انسانی حقوق کے باب میں عالمی ذمے داریوں پر عمل کرے۔ ضروری تبدیلیاں صرف حکام کے سیاسی تعاون سے ہی ہو سکیں گی۔ ہم اقلیتوں اور خواتین کے حقوق پراعلی سطحی بے تکلفانہ بات چیت اورمنصوبوں پر کام کے ذریعے توجہ مرکوزرکھیں گے۔

مزیدمعلومات:

انگریزی میں رپورٹ پڑھئیے اورتبصرہ کیجئیےانسانی حقوق و جمہوریت رپورٹ 2012ء - پاکستان

انگریزی میں مکمل رپورٹ پڑھئیے اورتبصرہ کیجئیےانسانی حقوق و جمہوریت رپورٹ 2012ء

شائع کردہ 15 April 2013