دنیا کی خبروں کی کہانی

اعزازی ایوارڈز: ملکہ عالیہ برطانیہ کی جانب سے برطانوی امداد کے پاکستانی عملے کی غیر معمولی خدمات کی انجام دہی کا اعتراف

ایم بی ای ایک پُروقار اعزاز ہے جو کہ انفرادی حیثیت میں اہم کامیابیوں یا غیر معمولی خدمات کی ادائیگی پر عطا ء کیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز دیگر افراد کے لیے ایک اعلٰی مثال کا باعث بنتا ہے۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Group

آج بتاریخ 9 اکتوبر کو برطانوی ہائی کمشنر نے ملکہ عالیہ برطانیہ کی جانب سے اصغر علی اور طاہرہ روشانی کو برطانوی ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے لیے پاکستان میں بہترین خدمات انجام دینے پر اعزاز پیش کیے۔

اصغر علی اور طاہرہ روشانی کو موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (Most Excellent Order of the British Empire – MBE) کے اعزاز ی ممبران کی حیثیت دی گئی ہے۔ ایم بی ای ایک پُروقار اعزاز ہے جو کہ انفرادی حیثیت میں اہم کامیابیوں یا غیر معمولی خدمات کی ادائیگی پر عطا ء کیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز دیگر افراد کے لیے ایک اعلٰی مثال کا باعث بنتا ہے۔

اس موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن( آرڈر آف دی برٹش ایمپائر ، آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج) نے کہا:

میں اصغر علی اور طاہرہ روشانی کو اعزازی ایم بی ای پیش کرتے ہوئے انتہائی مسرت محسوس کررہا ہوں، جو کہ انہیں پاکستان میں برطانیہ کے امدادی پروگرام میں ان تھک محنت اور حوصلہ افزاء خدمات کی انجام دہی پر دیا گیا ہے۔ ان دونوں افراد نے شعبہ تعلیم یا سانحات کے شکار ضرورت مند عوام تک امداد پہنچنے کو یقینی بنانے کے لیے ان تھک محنت کی۔ ان کا یہ جذبہ ہم سب کے لیے عملی مثال ہے۔

پاکستان میں ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے سربراہ رچرڈ منٹگمری نے کہا:

میں اصغر علی اور طاہرہ روشانی کو اس اعزاز کے ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جس کے یہ صحیح حقداد ہیں۔ پاکستان میں ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے ارکان ترقی اور انسانی خدمات کے شعبوں میں انجام دی گئی اپنی محنت کو تسلیم کیے جانے پر بہت خوش ہیں۔

مسز طاہرہ روشانی نے کہا:

میں پاکستان میں ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کی رکن ہونے پر خوشی محسوس کررہی ہوں۔ میں نے 2004 میں ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ میں شمولیت اختیار کی اور مختلف ارکارن کے ساتھ مل کر خدمات انجام دیں۔ میرے لیے 2010 کے سیلاب کے دوران اپنے ملک میں فلڈ رسپونس کی خدمات کی انجام دہی ایک اہم فریضے کی حیثیت رکھتی ہے۔ میری ذمہ داریوں میں شعبہ تعلیم میں متعدد خدمات شامل ہیں تاکہ بچوں تک تعلیم کی رسائی آسان بنائی جاسکے۔ میرے لیے یہ ایوارڈ انتہائی فخر کا باعث ہے اور میں اپنے آپ کے نامزد کرنے والوں کی شکر گذار ہوں۔

اصغرعلی نے کہا:

مجھے یوکے ایڈ ، ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کا رکن ہونے پر فخر ہے جو کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں غربت کے خاتمے اور سماجی خدمات کے شعبے میں ملینیم ڈیویلپمنٹ گولز کے حصول کے لیے مدد فراہم کررہا ہے۔ ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ نے پاکستان میں خصوصی طور پر سماجی ترقی میں شراکتی عمل اور مائیکرو فنانس کے ذریعے اپنا کردار ادا کیا جس سے لاکھوں پاکستانیوں کو آمدنی میں اضافے اور اپنی زندگیوں میں بہتری کے لیے مدد ملی۔ ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ پاکستان میں گورنینس، تعلیم، صحت اور غریبوں کے لیے سرمایہ کاری تک رسائی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پالیسی سازی اور حکمت عملی پر کام کررہا ہے۔

میں برطانوی حکومت کا شکرگذار ہوں کہ عظیم مقاصد کے لیے کی گئی میری عاجزانہ کاوش کو تسلیم کیا گیا۔


رابطہ:

پریس اتاشی، برطانوی ہائی کمیشن، اسلام آباد۔ فون 03005005306

شائع کردہ 9 October 2014