پریس ریلیز

بنگلادیش فیکٹری حفاظتی اقدامات کے لئےبرطانوی وارننگ

برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی– ڈیفڈ کی سکریٹری جسٹین گریننگ نے خبردار کیا ہے کہ بنگلا دیش ملبوساتی صنعت میں محنت کشوں کے لئے تحفظ میں کمی اورکام کے ماحول میں خرابی سے نمٹنے کی تحریک کو کمزور نہ پڑنے دیا جائے۔ یہ وارننگ انہوں نے رعنا پلازہ ڈھاکا کے انہدام کے چھ ماہ مکمل ہونے پر دی ہے جس میں 1100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

انہوں نے عالمی محنت کش تنظیم (آئی ایل او)کے لئے برطانوی تعاون کا حوالہ دیا جس سے مختلف برانڈز،فیکٹری مالکان اور بنگلادیشی اور برطانوی دونوں حکومتیں تحفظ اورکام کے حالات میں بہتری کے لئے پہلےسے اٹھائے جانے والے اقدامات کو آگے بڑھائیں گی.

جسٹین گریننگ نے کہا:

اپریل میں فیکٹری کی عمارت گرجانے سے بنگلادیشی عوام پربہت برا اثر پڑا اوراس نے حفاظتی اقدامات کی انتہائی ضرورت کو اجاگرکیا۔ برطانوی حکومت نے پہلے ہی ملبوساتی کارخانہ داروں سے بہتری کا مطالبہ کیا ہے اورعمارتی تحفظ پرماہرین کو مشاورت کے لئے بھجوایا ہے.

اپریل میں فیکٹری کی عمارت گرجانے سے بنگلادیشی عوام پربہت برا اثر پڑا اوراس نے حفاظتی اقدامات کی انتہائی ضرورت کو اجاگرکیا۔ برطانوی حکومت نے پہلے ہی ملبوساتی کارخانہ داروں سے بہتری کا مطالبہ کیا ہے اورعمارتی تحفظ پرماہرین کو مشاورت کے لئے بھجوایا ہے.

لیکن اب بھی بہت کام باقی ہے۔ اس تحریک کو برقرار رکھنے اور آئندہ ایسے سانحات سے محفوظ رہنے کے لئے ان سب کومل کر کام کرنا ہوگا.

نئی 8۔4 ملین پاؤنڈ کی برطانوی امداد آئی ایل او کے ‘‘بنگلادیش کے ریڈی میڈ ملبوسات کی صنعت میں کام کے حالات میں بہتری پروگرام’‘کو فراہم کی جائے گی تاکہ آگ سے بچاؤ اورمحنت کشوں کے تحفظ میں بہتری آئے اوریہ ان اقدامات کے ذریعے ہوگا:

  • بڑے خوردہ فروشوں اوربنگلادیشی حکومت کےعمارتی اورآگ سے بچاؤ کے انتظامات کے معائنے کے کو ایک مربوط نظام کی شکل دی جائے گی
  • بڑے خوردہ فروشوں اوربنگلادیشی حکومت کےعمارتی اورآگ سے بچاؤ کے انتظامات کے معائنے کے کو ایک مربوط نظام کی شکلدی جائے گی
  • نئے بڑے برانڈ انی شئیٹو کے تحت نہ آنےوالی 1500فیکٹریوں کا معائنہ ہوگا
  • پیشہ ورانہ صحت و تحفظ کے بارے میں تربیت اور آگہی میں فروغ کے لئے عوامی سطح پر معلوماتی مہم شروع کی جائے گی
  • رانا پلازہ اورملبوساتی شعبے کےدیگر سانحات کے متاثرین کی بحالی میں تعاون،جس میں نئے روزگار کے لئے تربیت اورمدد شامل ہوگی۔اس سے ان تنظیموں میں باہمی رابطہ پیدا کیا جائیگا جومتاثرین کے لئے کام کررہی ہیں اور ملبوساتی شعبے میں معذوروں کو ملازم رکھنے والے آجروں کی مددکی جائے گی .
شائع کردہ 24 October 2013