خبروں کی کہانی

سکریٹری خارجہ کا رمضان 2016ء کی آمد پر پیغام تہنیت

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے اس ماہ رمضان کی آمد پربرطانیہ اوردنیا بھر کے مسلمانوں کو '' رمضان مبارک'' کا پیغام ارسال کیا ہے.

اسے 2015 to 2016 Cameron Conservative government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا:

اس ماہ رمضان کی آمد پرمیں برطانیہ اوردنیا بھر کے مسلمانوں کو ‘’ رمضان مبارک’’ کہتا ہوں.

رمضان، غوروفکر اورخود انعکاسی اوررحمدلی اورفلاح وبہبودکا مہینہ ہے۔ اکثر مسلمان یہ مہینہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارتے ہیں لیکن غربت اور تنازعات انہیں جدا کئے ہوئے ہیں۔ ان میں شام کے لاکھوں شہری شامل ہیں جو گھروں سے بےدخل کردئے گئے ہیں یا وہ جو مہاجر کیمپوں میں مقیم ہیں.

شام، عراق اور یمن میں تنازعات کے حل کے لئے برطانیہ انتھک کوشش کررہا ہے۔ ہم ایک پرامن، محفوظ دنیا کے لئےکوشش کرتے اوران تمام کی مدد کرتے رہیں گے جنہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ میں رمضان کے دوران شام میں ملک بھرمیں جنگ بندی کے مطالبوں کا خیرمقدم کرتا ہوں اورتمام موثرقوتوں کی حوصلہ افزائی کرونگا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خونریزِی کا خاتمہ کرائیں.

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

Updates to this page

شائع کردہ 5 جون 2016