پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کا رمضان المبارک پرپیغام

ولیم ہیگ نے برطانیہ اوردنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر گرمجوشی سے نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Foreign Secretary William Hague

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:

اسلامی مقدس مہینے رمضان کے آغاز پر میں برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی نیک تمناؤں کے ساتھ ‘‘رمضان مبارک’‘کا پیغام ارسال کررہاہوں.

رمضان غور و فکر، فلاح و ہمدردی اور دوستوں اور اہل خاندان کے لئے اپنے سے کم نصیب افراد پر توجہ دینے کا وقت ہے۔ خاص طور پر ہمیں شام کے ہولناک مصائب کو نہیں بھولناچاہئیے جن سے شام کی تمام کمیونٹیز متاثر ہورہی ہیں۔ ہماری ہمدردیاں خاص طور پر شامی مہاجرین کے ساتھ ہیں جو مشرق وسطی بھرمیں اپنے دوستوں واہلخانہ سے دور رمضان گزاررہے ہیں۔ برطانوی حکومت نےشام کے بحران کے آغاز پر ہی 348 ملین پاونڈکی انسانی فلاحی اور ترقیاتی امدادکا وعدہ کیاتھا. یہ انسانی امداد کچھ راحت فراہم کرسکتی ہے لیکن شام کا بحران حل نہیں کر سکتی۔ اسی لئے شام میں امن،تحفظ اور استحکام کی بحالی کے لئے اوران لوگوں کی مدد کے لئے جو دنیا بھر میں غربت، جبراور تنازعات کا شکار ہیں، برطانوی حکومت اپنی انتھک کوشش جاری رکھے گی.’’

مزید معلومات

ملاحظہ کیجئیے برطانیہ اور شام ویب سائٹ

ٹوئٹر پر سکریٹری خارجہ @ولیم ہیگ

وزارت خارجہ ٹوئٹر پر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک پر فیس بکاور گوگل+

اردومیں ٹوئٹریوکےاردو@

اردو میں فیس بک فیس بک

شائع کردہ 9 July 2013
آخری اپ ڈیٹ کردہ 9 July 2013 + show all updates
  1. Added translation

  2. Added translation