خبروں کی کہانی

سکریٹری خارجہ کی جانب سے مسلمانوں کوعید الاضحی مبارک

سکریٹری خارجہ بورس جانسن نے عید الاضحی کے موقع پر تمام مسلمانوں کو ''عید مبارک'' کا پیغام ارسال کیا ہے.

سکریٹری خارجہ نے کہا ہے:

میں برطانیہ اور تمام دنیا کے مسلمانوں کوایک ایسے وقت میں ایک خوشیوں بھری عید کی مبارکباد دیتا ہوں جب وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ اکھٹا ہوکے خوشیاں منارہے ہیں اور ان کو مبارکباد دیتا ہوں جو حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ برطانیہ ان خدمات کو بہت قدر کرتا ہے جو برطانوی مسلمانوں نے ہمارے معاشرے کے تمام شعبوں میں سر انجام دی ہیں۔ ہم برطانیہ میں رنگارنگی اور رواداری کی اپنی مستحکم روایات پر فخر کرتے ہیں.

ہم مسلم دنیا میں اہنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر امن اور ہم آہنگی اور خاص طور پر شام اور یمن کے تنازعات کے خاتمے کے لئے بدستور کام کررہے ہیں۔ میری ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو اپنے حالات کی وجہ سے اس سال شاید عید الاضحی نہ مناسکیں.

آپ سب کو عید مبارک.

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 10 September 2016