پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کا دورہ پاکستان

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ کا اسلام آباد اور لاہور کا دورہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہے

Foreign Secretary

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ 8 مارچ 2016ء کو اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف، وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملے ہیں۔ لاہور میں وہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے بھی ملے. ان ملاقاتوں میں سکریٹری خارجہ نے دو طرفہ تعاون، خاص طور پر تجارت اور ترقی،علاقائی تعاون اور پاکستان پر دہشت گردی کے اثرات اور حکومت کے سماجی اصلاحات کے ایجنڈا پربھی تبادلہ خیال کیا.

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا:

مجھے، اپنے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسیع کرنے اور اس ملک اور اس کے عوام کے لئےبرطانیہ کے مسلسل کمٹمنٹ کے مظاہرے کے لئے ایک بارپھر پاکستان آکے مسرت ہورہی ہے۔ برطانیہ کے لئے پاکستان کی بے حد اہمیت ہے۔ برطانیہ میں پاکستانی نژاد 15 لاکھ شہری رہتے ہیں۔ ہمارے مشترکہ تاریخی و ثقافتی بندھن ہیں اورمستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے.

عالمی خواتین کے موقع پر مجھے دو آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹرشرمین عبید چنائے سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی ہے،جن کی فلموں نے ‘عزت کے نام پر قتل ‘جیسے بھیانک مسئلےکو اجاگر کیا ہے جو عورت پر تشدد ہے۔ میں عزت کے نام پر قتل کے باب میں وزیراعظم نواز شریف کے کمٹ منٹ اورعورتوں کے تحفظ کے لئے پنجاب اسمبلی کے حالیہ قانون سے متاثر ہوا ہوں.

برطانیہ اور پاکستان خطے میں امن اور سلامتی کی جنگ میں مستحکم شراکت دار رہیں گے۔ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے اور سب کے لئے معیار زندگی اور مواقع بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 8 March 2016