سکریٹری خارجہ کا پاکستانی اسکول پرحملے کی مذمت میں بیان
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے پاکستانی اسکول پرحملے کی مذمت کی ہے.

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا:
مجھے آج پشاورمیں ایک اسکول پردہشت گردانہ حملے اورجانوں کے المناک زیاں کی خبرسن کربہت صدمہ ہوا ہے۔ میری انتہائی ہمدردیاں متاثرین اوران کے خاندان کے ساتھ ہیں.
اسکول جانے والے بچوں پر ایسے وحشیانہ حملے کا کوئی جواز نہیں دیا جاسکتا۔ برطانیہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑاہے.
مزیدمعلومات
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک