پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ نے پاکستان کےمشیرسلامتی و خارجہ امور سے ملاقات کی

مشیر سرتاج عزیز اورسکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے آج ملاقات کی تاکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تزویری تعلقات کو آگے بڑھاسکیں جو ان دو ملکوں کے درمیان پائیداررشتے کو تقویت دیتے ہیں.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary and Sartaj Aziz, adviser to Pakistani Prime Minister on National Security and Foreign Affairs

Foreign Secretary and Sartaj Aziz, adviser to Pakistani Prime Minister on National Security and Foreign Affairs

انہوں نے دو طرفہ کمٹ منٹس کے باب میں پیش رفت کاجائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے درمیان عمیق تر مکالمے، دوستی کومضبوط تر کرنے اور باہمی مفادات کے فروغ کے لئے مزیدمنصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔یہ مکالمہ دونوں ملکوں کے طویل مدتی کمٹ منٹ کی نمائندگی کرتا ہے جو بہترسلامتی اورخوشحالی کے لئے مل کر کام کرنے کے لئےکیا گیا ہے.

مشیر سرتاج عزیز اور سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے دو طرفہ تعلقات کے ترجیحی شعبوں پر گفتگو کی، 2015ء تک باہمی تجارت میں اضافے کے کمٹ منٹ کی توثیق کی، جس میں سرمایہکاری کے فروغ، پاکستان کی یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں حالیہ رسائی جو برطانیہکی نمایاں حمایت سے ممکن ہوئی ہے، جنگجوئی، دہشت گردی اورانتہا پسندی کی روک تھام میں پاکستان کا ساتھ دیتے رہنے کے برطانوی کمٹ منٹ اور پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کا اعتراف،شامل ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کومزید مستحکم کرنے کے لئے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کاخیر مقدم بھی کیا۔دونوں جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے آئندہ دورہ برطانیہ میں اضافی تزویری مکالمے کے افق پر نظر ثانی پر اتفاق کیاگیا.

ملاقات کے بعدسکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:

پاکستان اور برطانیہ طویل بندھنوں میں بندھے ہیں۔مجھے اضافی تزویری مکالمے کی از سر نوترتیب پر تبادلہ خیال کے اس موقع سے خوشی ہوئی تاکہ اس کو دونوں ملکوں کے درمیان ایک مزید مرکوز معاہدہ بنایا جاسکے۔ یہ معاہدہ ہماری شراکت داری کومستحکم تر بناتا اور ہمارے باہمی مفادات کو فروغ دیتا ہے.

یہ مکالمہ ایک مسلسل،طویل مدتی کمٹمنٹ کی نمائندگی کرتا ہے جو دونوں ملکوں کے مل جل کر ان حالات کی تشکیل کے لئے ہے جو مزید سلامتی اورخوشحالی کے لئے ضروری ہیں.

مشیر سرتاج عزیزنے کہا:

مجھے خوشی ہے کہ میں اورسکریٹری خارجہ ولیم ہیگ اوردیگراہم کابینہ اراکین مشترکہ مفادات کے ضمن میں دو طرفہ تعاون کی پیش رفت پر اچھی خاصی بات چیت کرسکے ہیں.

میں نےپاکستان کو درپیش سلامتی خدشات کے باب میں عالمی توجہ میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔ ہم نے اتفاق کیا کہ اضافی تزویری مکالمے کے فریم ورک کے تحت بامعنی اور باہمی طور پرسود مند پیش رفت کے مجموعی حصول کے لئے کوششوں کو شدید کیا جائے.

جیسا کہ وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ برطانیہ پاکستان کا بدستورقریب ترین اتحادی اورممتاز ترقیاتی شراکت دار ہے۔

جیسا کہ وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ برطانیہ پاکستان کا بدستورقریب ترین اتحادی اورممتاز ترقیاتی شراکت دار ہے۔

مزیدمعلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 14 March 2014