سکریٹری خارجہ: 2014ء میں خارجہ پالیسی کی ترجیحات
شام میں تنازع کا خاتمہ،ایران کے جوہری پروگرام کے مسئلے کا حل اور تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام 2014ء کی ترجیحات ہیں.

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے وزارت خارجہ کے لئے2014ءکی ترجیحات پرروشنی ڈالی ہے۔ ایک وڈیو پیغام میں جو 11 دسمبر کو ریکارڈ کیا گیا ہے سکریٹری خارجہ نے کہاہے:
یہ ضروری ہے کہ ہم 2014ء میں سفارتکاری کے پہئیے کا رخ موڑ کرشام میں تنازع کاخاتمہ اورایران کے جوہری مسئلے کا جامح حل نکال لیں۔ اور ہمیں تنازع میں جنسی تشدد کے خاتمے کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرنا چاہئیے، اسی لئے ہم لندن میں ایک بے مثال عالمی کانفرنس کا انعقاد کریں گے تاکہ شعور پیدا ہواورکارروائی کی ترغیب ہوسکے.
سکریٹری خارجہ کا کرسمس پیغام 2013
اپنے پیغام میں سکریٹری خارجہ نے 2013ء میں برطانوی سفارتکاری کی کامیابیوں کا ذکر بھی کیا ہے: گزشتہ برس سفارتکاری کی قدروقیمت کا مظاہرہ ان امور کے باب میں ہوا ہے: شام اور ایران پرسخت سفارتی کوششوں نے مشکل ترین راستے پر پیش رفت کی ہے۔ برطانیہ نے ہماری جی 8 صدارت کے ذریعے، اسلحہ تجارتی معاہدے کی ہماری مستحکم حمایت اور تنازع میں جنسی تشدد کی روک تھام کے ہمارے مقصد کی لگن کے ذریعےعزم اور قیادت کا مظاہرہ کیا ہے .
وزارت خارجہ نے 2013ء کے بڑے واقعات کی ایک ٹائم لائن تیار کی ہے - آپ یہاں وہ ٹائم لائن دیکھ سکتے ہیں 2013ء: سال کا جائزہ
سکریٹری خارجہ نے ان تمام لوگوں کا شکریہ اد کیا جنہوں نے بیرون ملک برطانیہ کی نمائندگی کی ہے:
میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو برطانیہ اور ایک محفوظ تر، مزیدانصاف پسنداورخوشحال تر دنیا کے لئے اس قدر محنت کرتے ہیں۔ آپ جہاں کہیں بھی ہوں،میں آپ سب کو اور آپ کے اہل خانہ کو پرمسرت کرسمس اورایک پرامن اور خوشیوں بھرا نیا سال مبارک ہو .
مزید معلومات
سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک