پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کا دو روزہ کامیاب دورہ پاکستان مکمل

نئی پاکستانی حکومت سے ملاقات اورتجارت پر بات چیت کے لئے سکریٹری خارجہ کاکیا جانا والا دو روزہ کامیاب دورہ مکمل ہوگیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary William Hague about to lay a wreath at the tomb of the poet Iqbal in Lahore.

Foreign Secretary William Hague about to lay a wreath at the tomb of the poet Iqbal in Lahore.

اپنے دو روزہ دورے میں سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے نئی پاکستانی حکومت کے اراکین بشمول وزیراعظم نواز شریف، قومی سلامتی اور خارجہ امور پر پاکستان کے مشیر سرتاج عزیز اور وزیر داخلہ چوہدری نثارسے ملاقات کی۔ وہ پارلیمانی اراکین، پاکستانی کاروباری برادری اورشہری معاشرے کے نمائندوں سے بھی ملے۔

سکریٹری خارجہ نےبرطانیہ کے پاکستان کے ساتھ گہرے،بدیرپاتعلقات کے عہد کی بات کی اورخوشحالی، سلامتی اورہمارے منفرد رابطوں پر گفتگو کی۔

سکریٹری خارجہ کا دورہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے گزشتہ ماہ کے دورے کی کڑی ہے جس میں دو طرفہ تجارت کے 2015ء کے لئے نئے تین بلین پاؤنڈ کے ہدف کا اعلان کیا گیا تھا۔

سکریٹری خارجہ نے سینئر کاروباری نمائندوں سے لاہور میں ایک تقریب میں ملاقات کی جو پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف نے منعقد کی تھی۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی کامیابی اور مستقبل میں کاروبار کی وسعت کے مواقع کے بارے میں سنا۔ سکریٹری خارجہ نے اس اہمیت پرزوردیا جو برطانوی حکومت پاکستان کے ساتھ ہمیشہ مستحکم تر تجارتی روابط کو دیتی ہے۔

سکریٹری خارجہ نے بعد میں لاہورمیں ایک عالمی درجے کی موبائل فورنزک تجربہ گاہ کا دورہ کیایہ تجربہ گاہ ان 18 میں سے ایک ہے جسے پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی چلاتی ہے۔ برطانیہ اس کی نگرانی اورمعاونت کرتا ہے جو دہشت گردوں کی کامیاب گرفتاریوں کی شرح میں اضافے کے لئے فورنزک صلاحیت کو مضبوط بنانے کی خاطرپاکستان میں برطانیہ کے عملی اقدامات کی واضح مثال ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعاون پر توجہ دیتے ہوئے سکریٹری خارجہ نے لاہور میں برٹش کونسل کے دفاتر کا دورہ کیا اورلاہور میں 2014ء میں برٹش کونسل لائبریری کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔ پنجاب کے دارالحکومت میں لائبریری کے دوبارہ کھلنے سے کتابوں اور دیگر آن لائن سہولتوں تک رسائی ہو سکے گی جن کی اشد ضرورت ہے۔ سکریٹری خارجہ نے برٹش شیوننگ اسکالر شپ پروگرام کی تیسویں سالگرہ بھی منائی۔جسمیں انہوں نے ان 19 پاکستانی شہریوں سے ملاقات کی جنہیں برطانیہمیں تعلیم کے لئے شیوننگ اسکالر شپ ملی تھی۔ 1983ء سے شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت پاکستان سے 1200 افراد تعلیم کے لئے برطانیہ آچکے ہیں۔

اپنی ملاقاتوں کے بعدسکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:

پاکستان ایک بار پھرآنا میرے لئے باعث مسرت ہے۔ 2012ء میں اپنے آخری دورے کے بعد دنیا نے پاکستان کے عوام کو جمہوریت سے وابستگی کے لئے اکھٹا ہوتے دیکھا۔ اپنی مدت پوری کرنے والی ایک سویلین حکومت سے دوسری کو اقتدارکی پہلی جمہوری منتقلی ایک متاثرکن تھی اور میں پاکستان کے عوام کو اس پرمبارکباد دیتا ہوں۔

برطانیہ ہمارے مشترکہ مفادات کے کئی پہلوؤں پرپاکستان کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے کے لئے بدستور مستحکم طریقے سے پابند ہے۔ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافتی دائروں میں بڑھتے ہوئے مواقع کے لئے سرگرم عملی تعاون کیا جائے گا۔ میں اضافی تزویری مکالمے کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں جو اس ناقابل شکست دوستی کوتقویت دیتے ہیں۔ تجارت ہمارے تعلقات کا اہم حصہ ہے اور جو آج میں نے دیکھا اور سنا ہے وہ اس کا ثبوت ہے۔ برطانیہ نے حال میں باہمی تجارت کو 2015ء تک 3 بلین تک بڑھانے کا اعلان کیا ہےجو ایک ایساقدم ہے جو ہمارے تجارتی بندھن کی مزید تشکیل کرےگا۔ مجھے بڑی خوشی ہے کہ پاکستان میں 100 سے زائد برطانوی کمپنیاں کامیابی سے کام کررہی ہیں اورمزید یہاں آئیں گی۔

اگلی نسل کو دیکھتے ہوئےبرطانیہ اور پاکستان مل جل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ پاکستانی عوام کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاسکے۔ وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے اپنے عزائم کا ذکر کیا۔ برطانیہ ان عزائم سے تعاون کے لئے پاکستان میں قائدانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستان کے ساتھ اپنی گہری دوستی کو مزید آگے بڑھانے کے لئےبرطانیہ منتظر ہے ۔ یہ دوستی طویل مدت تک قائم رہے گی۔ میرا ماننا ہے کہ ہماری دوستی آج پہلے سے زیادہ طاقتور ہے۔

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ کو ٹوئٹر پر @ولیم ہیگ

وزارت خارجہ ٹوئٹر پر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک پر فیس بک

اردو میں ٹوئٹر@یوکےاردو

وزارت خارجہ اردو میں اردومیں خبریں

شائع کردہ 18 July 2013