خبروں کی کہانی

سکریٹری خارجہ اورچانسلر کے کامیاب بھارتی دورے کا اختتام

دورے کا اختتام وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات اور دونوں ملکوں کے مفاد کے لئے بھارت اور برطانیہ کے مل کر کام کرنے کے طریقوں پربات چیت کے ساتھ ہوا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary meets India's minister for external affairs Sushma Swaraj in New Delhi

Foreign Secretary meets India's minister for external affairs Sushma Swaraj in New Delhi

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ اورچانسلرجارج آسبورن نے اپنا بھارت کا دورہ آج نو منتخب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے بعد ختم کیا ہے جس میں نئی حکومت کے اصلاحاتی منصوبے اوران طریقوں کے بارے میں بات چیت کی گئی جس سے برطانیہ اور بھارت مل جل کر دونوں ملکوں کے مفاد کے لئے کام کرسکیں.

ان کا دورہ پیر کو ممبئی سے شروع ہوا تھا۔ جہاں چانسلر نے برطانیہ اور بھارت کے درمیان تین بڑے تجارتی معاہدوں کا اعلان کیا تھا جس سے دونوں ملکوں کے درمیاں قریبی اقتصادی روابط پختہ ہونگے۔ ان میں:

  • کاروں کے عظیم کاروباری مہندر کی برطانیہ میں الیکٹرک کار کی تحقیقی سہولتوں اور پیش رفت کے لئے 20 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری
  • بھارتی فارماسوٹیکل کمپنی سپلا کی برطانیہ میں 100 ملین پاؤنڈ تک کی سرمایہ کاری جو مختلف دواؤں، طبی ٹرائل اور تحقیق و ترقی کے لئے ہوگی
  • ایم بی ڈی اے یوکے کے ساتھ 250 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ جو کم فاصلے کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی بھارتی فضائیہ کو فراہمی کےلئے کیا گیا ہے۔
The Chancellor on a visit to Mahindra in Mumbai on Monday

The Chancellor on a visit to Mahindra in Mumbai on Monday

یہ سرمایہ کاریاں برطانیہ کے جدید ترین تحقیق اور ترقی کا مرکز ہونے کا اظہار ہیں۔ یہ برطانیہ اور بھارت کے درمیان جدید معاشی بندھن کی بھی مثالیں ہیں جن کے فروغ کے لئے یہ دورہ کیا گیا ہے.

سکریٹری خارجہ نے با صلاحیت ترین بھارتی طلبہ کے لئے مزید فراخدلانہ برطانوی تعاون کا اعلان کیاجو بھارتی شیوننگ اسکالرز کےلئے اگلے دو برس میں فنڈنگ چارگنا کرکے اوربرطانیہ میں بھارتی طلبہ کے لئے 500 گریٹ ایوارڈزفراہم کرکے کیا جائے گا.

ممبئی میں وہ کاروباری رہنماؤں سے ملےاورچانسلر نے سینٹرل بنک گورنر سے ملاقات کی.

منگل کو دہلی پہنچنے پرسکریٹری خارجہ اورچانسلر نے پارلیمنٹ اسکوائرمیں مہاتما گاندھی کا مجسمہ نصب کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا.

یہ اعلان انہوں نے گاندھی کی یادگار گاندھی سمرتی کا دورہ کرتے ہوئے کیا.

The Chancellor and Foreign Secretary visit the Gandhi Smriti in New Delhi

The Chancellor and Foreign Secretary visit the Gandhi Smriti in New Delhi

حکومت کوامید ہے کہ یہ نئی یادگار برطانیہ میں گاندھی کی یاد کے لئے لازوال اور موزوں خراج ہوگی اور بھارت کے ساتھ ہماری دوستی کی مستقل علامت.

وزیر برائے خارجہ امور سشما سوراج سے ملاقات میں سکریٹری خارجہ نے پہلے سے موجود برطانیہ- بھارتی گرمجوش تعلقات کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی۔

ملاقات کے بعدیہ تصدیق کی گئی کہ احمد آباد میں برطانیہ کا تجارتی دفترایک نیا ڈپٹی ہائی کمیشن بن جائےگاجس سے برطانوی کاروباروں کو ریاست گجرات میں تجارت اورسرمایہ کاری کے نئے اور بہتر مواقع مل سکیں گے اور برطانیہ میں وسیع گجراتی کمیونٹی کو مزید کونسلر خدمات فراہم ہوسکیں گی.

وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ساتھ ملاقات میں چانسلر نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرنے پر بات چیت کی جو انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری اورمالیاتی خدمات میں ہوگی.

دورے سے پہلے چانسلر نے مانے ہوئے بھارتی اداکار امیتابھ بچن سے لندن میں جمعہ کو ملاقات کی۔ گزشتہ عشرے میں بھارتی فلمی صنعت نے 50 سے زیادہ فلموں کی برطانیہ میں فلمبندی کی ہے.

The Chancellor with movie star Amitabh Bachchan ahead of his visit to India

The Chancellor with movie star Amitabh Bachchan ahead of his visit to India

شائع کردہ 8 July 2014