پریس ریلیز

مارک سمنز کا عالمی یوم امن محافظین پربیان

وزارت خارجہ کے وزیر مارک سمنز نے اقوام متحدہ کی دنیا بھر میں کام کرنے والی امن فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
UN Peacekeepers distributing food rations in Haiti

UN Peacekeepers distributing food rations in Haiti

وزیر برائے تنازعاتی امورمارک سمنز نے کہا:

آج امن کے محافظوں کاعالمی دن ہے۔ برطانیہ اقوام متحدہ کے 100000 امن محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو آج دنیا میں 14 امن مشنوں پر کام کررہے ہیں۔ برطانوی حکومت ان مرد وخواتین کا بڑے فخر سےشکریہ ادا کررہا ہے جو اقوام متحدہ کے امن محافظوں کا اہم کردار ادا کررہے ہیں اور65 سال سےافریقہ، ایشیا و یورپ، مشرق وسطی اور کیربئین میں مظلوموں کو تحفظ فراہم کرنے کا فریضہ ادا کررہے ہیں جب پہلا امن مشن تشکیل دیا گیا تھا۔ ان کی موجودگی، عزم اور خلوص کے بغیرمتعدد افراد بےگھری، جنسی تشدد، روزگارکی تباہی اورکمیونٹیوں کے انتشاراور پر تشدد تنازعات کے تباہ کن اثرات کا شکار ہوجاتے.

ہم ان بے شمارقربانیوں کی یاد بھی تازہ کررہے ہیں جو ان امن محافظین نے امن کے قیام کے لئے دیں، ان افراد کو جو دوسروں کو بچاتے ہوئے خود قربان ہوگئےاور ان کو جو اب بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ چیلنج آمیز حالات میں کام کرنے کے زخم لئے پھرتے ہیں.

ہم ان بے شمارقربانیوں کی یاد بھی تازہ کررہے ہیں جو ان امن محافظین نے امن کے قیام کے لئے دیں، ان افراد کی جو دوسروں کو بچاتے ہوئے خود قربان ہوگئےاور ان کی جو اب بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ چیلنج آمیز حالات میں کام کرنے کے زخم لئے پھرتے ہیں.

مزید معلومات

پاکستان اور بھارت میں امن فوج کاکردار

افغانستان میں

مزید جانئیےعالمی یوم امن محافظین

مارک سمنز کے ٹوئیٹر کے لئے @MarkJSimmonds

اردو میں ٹوئٹر کے لئے @UKUrdu

فیس بک

اردو میں مزید خبروں کے لئے

شائع کردہ 29 May 2013