پریس ریلیز

وزارت خارجہ: برطانیہ- پاکستان توانائی وسرمایہ کاری کانفرنس کا میزبان

وزارت خارجہ کے وزیر برائے پاکستان نے وزیراعظم پاکستان کاخیرمقدم کیا جنہوں نے برطانیہ- پاکستان توانائی وسرمایہ کاری کانفرنس کا افتتاح کیا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Prime Minister of Pakistan, Nawaz Sharif, with Minister for Pakistan, Tobias Ellwood

لنکاسٹر ہاوس لندن میں ہونے والی اس کانفرنس نے شرکا کو ایسافورم فراہم کیا جہاں وہ یہ تبادلہ خیال کر سکیں کہ پاکستان توانائِی کے مسئلے سے کیسے نمٹ سکتا ہے، اور توانائِ کے شعبے میں برطانیہ کی مہارت اور تجربے سے کیسے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اس سے ایک ایسا پلیٹ فارم بھی مہیا ہوگیا جہاں پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ممکنہ برطانوی سرمایہ کاروں کے لئےمواقع کا جائزہ لیا جاسکے۔ برطانیہ اورپاکستان میں سالانہ باہمی تجارت مجموعی طور سے 2 بلین پاونڈ سے زیادہ ہے جسے ہم 2015ء تک بڑھاکر 3 بلین کرنا چاہتے ہیں.

وزیر اعظم نواز شریف اوربرطانوی وزیر برائے پاکستان ٹوبیازایلووڈ کےہمراہ برطانیہ اور پاکستان دونوں حکومتوں کے وزرا شریک تھے جن میں وزیر برائے کاروبار، اینٹر پرائزو توانائی میتھیو ہینکاک شامل تھے جنہوں نے اعلی سطحی حکومتی، صنعتی رہنماوں اور تجارتی ماہرین کے کمٹ منٹس کو تقویت فراہم کی جو پاکستان کے توانائی شعبے میں حقیقی نتائج کی فراہمی کے لئے کئے گئے ہیں.

پاکستانی حکومت کی جانب سے شرکا میں وزیردفاع، پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد عباسی اورچئیرمین پاکستان سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسمعیل تھے۔ برطانیہ- پاکستان ٹریڈچیمپئین بیرونس نوشینہ مبارک(سی بی ای) اور یوکے ٹی آئی ڈائریکٹر تجارت و سرمایہ کاری برائے پاکستان جان ٹکنوٹ (ایم بی ای) نے مذاکرات کی قیادت کی۔.

کانفرنس کے بعد ٹوبیاز ایلووڈ نے کہا:

مجھے آج اس کانفرنس کے لئے وزیراعظم نوازشریف کی لنکاسٹر ہاوس میں میزبانی کرنے کی بہت خوشی ہے۔ برطانیہ پاکستان کی توانائی ضروریات کے لئے ہماری پالیسی مہارت، تجربے اورصنعت کے ذریعے تعاون کا کمٹ منٹ رکھتا ہے.

میتھیو ہینکاک نے اس موقع پر کہا:

مجھے آج کے برطانیہ – پاکستان توانائی و سرمایہ کاری مکالمے میں شرکت پربڑی مسرت ہے، مجھے پاکستان کو درپیش توانائی کے مسائل کے بارے میں جاننے کاموقع ملاہے.

یہ بڑا اچھا قدم ہےکہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کے وزرا برطانیہ آئے اور انہوں نے پاکستان کے توانائی شعبے میں ہمارے تجربے اور مزید برطانوی سرمایہ کاری کا راستہ کھولنے پر بات چیت کی.

برطانیہ اور پاکستان قریبی دوستی سے سرشار ہیں اورایسی ایک تقریب کا انعقاد بڑی اچھی بات ہے کہ جس میں دونوں ملکوں میں امکانی تعاون کا اتنا بڑا مظاہرہ ہو۔ .

مزیدمعلومات

مزیدتصاویر Flickr page

ٹوبیازایلووڈٹوئٹر پر@ٹوبیازایلووڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 13 November 2014