خبروں کی کہانی

دیوالی 2014ء: نک کلیگ کا مبارکبادی پیغام

نائب وزیراعظم نے دیوالی منانے والے تمام لوگوں کو ''سال مبارک'' کا پیغام بھیجا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Nick Clegg with sparklers at Diwali reception

نککلیگ کا دیوالی وڈیو پیغام

مکمل پیغام ملاحظہ کیجئیے

سال مبارک۔ یہ سال کا وہ وقت ہے جب دیوالی کے دئیے سب سے زیادہ جگمگاتے ہیں اور دنیا بھر میں لوگوں کے لئے خوشیاں لاتے ہیں۔ ہندو، سکھ اورجین کے لئے اہم دیوالی مختلف لوگوں کے لئے مختلف معنی رکھتی ہے۔ تاہم اس کی اہم اقدار- مہربانی، ہمدردی، اورعلم کی جہالت اورخوف پر غالب آنے کی قوت- ہمارے عقیدے اور پس منظر سے قطع نظ،ر ہم سب کے لئے اہمیت رکھتی ہیں.

مجھے فخر ہے کہ برطانیہ میں ہمیں بھارت کے باہر دیوالی کی سب سے بڑی تقریبات میں سے ایک منانے کا اعزازحاصل ہے اور اس سے ہمیں اس رنگا رنگی، فراخدلی اور کھلے پن کی یاددہانی رہتی ہے جو ہمارے ملک کو عظیم بناتے ہیں۔ تو آپ خواہ لیسٹر میں ہوں یا نئی دہلی میں، رام جی کی بن باس سے واپسی کی یاد ہو، مہاویر کی مکشا ہو یا بندی چھوڑ دیوس منارہےہوں- یہ ایک موقع ہے ہم سب کے لئے اکھٹے ہوکے، ایک دوسرے سے سیکھنے اور لطف اندوز ہونے، روشنیوں میں نہانےاور دیوالی کے سنگیت میں ڈوب جانے کا.

میں آپ سب کو جو اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اگلے پانچ روزکھانے پینے، پوجا کرنے اور آتش بازی میں حصہ لینے میں مصروف ہونگے،ایک خوشیوں بھرے اورپر امن نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں.

دیوالی مبارک.

نک کلیگ کے دیوالی استقبالئیے کی تصاویر

شائع کردہ 23 October 2014