پریس ریلیز

غزہ میں ہنگامی طبی اورحفظان صحت کے لئےڈیفڈ کی مزید امداد

غزہ کے لاکھوں افراد کے لئے 3 ملین پاؤنڈ کی مزید امداد 10 غیرسرکاری تنظیموں( این جی اوز)کو دی گئی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Photograph of a child drinking from a tap

Clean water and sanitation is critical to prevent disease breaking out. Picture: Iyad Al Baba/Oxfam

ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے ساتھ 10 این جی اوز ملکر تقریبا 5 لاکھ افراد کو ہنگامی طبی ادویات، صاف پانی اور حفظان صحت کی سہولیات فراہم کریں گی۔آج اس کا اعلان سکریٹری جسٹین گریننگ نے کیا.

برطانیہ کی ریپڈ ریسپانس فیسیلٹی سنیچر 2 اگست کو متحرک کردی گئی تھی اور فلاحی اداروں سے کہا گیا تھا کہ وہ لازمی انسانی امداد کی فراہمی کے لئے تجاویز پیش کریں۔اس کے بعد سے ان درخواستوں کی جانچ کی گئی اور 3 ملین پاؤنڈ کی برطانوی امداد ان این جی اوز کو دی جارہی ہے جو غزہ کی فوری امداد سب سے بہتر طریقے سے کر سکیں گی.

برطانیہ کی ریپڈ ریسپانس فیسیلٹی سنیچر 2 اگست کو متحرک کردی گئی تھی اور فلاحی اداروں سے کہا گیا تھا کہ وہ لازمی انسانی امداد کی فراہمی کے لئے تجاویز پیش کریں۔اس کے بعد سے ان درخواستوں کی جانچ کی گئی اور 3 ملین پاؤنڈ کی برطانوی امداد ان این جی اوز کو دی جارہی ہے جو غزہ کی فوری امداد سب سے بہتر طریقے سے کر سکیں گی.

جسٹین گریننگ نے کہا:

یہ اضافی امداد قابل اعتماد شراکت داروں کو جو پہلے ہی غزہ میں کمیونٹیز کے ساتھ کام کررہے ہیں، ہنگامی طبی سہولیات ،صاف پانی کی فراہمی اور بیماریوں سے بچاؤ کی سہولت فراہم کرسکے گی.

وبائی امراض سے بچنے کے لئے ہم جو کچھ کرسکتے ہیں کرنا ہوگا کیونکہ لاکھوں بے گھر غازائی افراد چھوٹی اورغلیظ پناہگاہوں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں.

غزہ کی صورتحال نازک ہے، ریپڈ ریسپانس فیسیلٹی کامطلب ہے کہ ہم ضرورتمند افراد تک فوری امداد پہنچا سکتے ہیں لیکن ہمیں ایک دیرپا اور پائیدار جنگ بندی درکار ہے جس کا احترام ہر طرف سے ہو۔ مزید جانی نقصان سے بچنے کے لئے یہی واحد راستہ ہے.

یہ 3 ملین پاؤنڈ این جی اوز مثلا انٹرنیشنل میڈیکل کور، کئیر انٹرنیشنل اور انٹرنیشنل ہیلتھ پارٹنرز کو دی جارہی ہے اس سے:

  • 550000 ضرورتمند ترین افراد کو صاف پانی اور حفظان صحت کی سہولت دی جاسکے گی جو پانی کے پمپوں کی مرمت اور پانی کی صفائی کرکے ہوگی؛
  • ہائی جین کٹس کی تقسیم اور بیماریوں سے بچاؤ کے پروگرام پر عمل ہوسکے گا؛
  • 480000 سے زائد افراد کو فوری طبی امداد مل سکے گی انہیں ڈاکٹر دیکھ سکیں گے اور ان افراد کا علاج ہوسکے گا جو جنگ کے دوران اعضا سے محروم ہوچکے ہیں؛
  • 8400سے زائد بوڑھے افراد کو خاص طور پر لاچار بوڑھی عورتوں اور بیواؤں کو طبی سہولیات اور صاف پانی اور صفائی تک رسائی مل سکے گی؛اور
  • مقامی ریڈیو اسٹیشنز اور ایس ایم ایس/موبائی چینلز کو تعاون دیا جاسکے گا جو 95 فیصد آبادی کوجان بچانے والی انسانی اور طبی معلومات فراہم کررہے ہیں، یہ بے حد موثر تعاون حال میں فلپائن میں ٹائیفون حیان کے لئے برطانیہ نے استعمال کیا تھا.

3 ملین پاؤنڈ کی امداد 10 پہلے سے تیار شراکت داروں جیسے ہینڈی کیپ انٹرنیشنل، ایکشن اگینسٹ ہنگر، کئیر انٹرنیشنل، انٹرنیشنل ہیلتھ پارٹنرز، پلان، آکسفیم، ہیلپ ایج انٹرنیشنل، انٹرنیشنل میڈیکل کور، نارویجئین ریفیوجی کونسل اورانٹرنیوز کے درمیان تقسیم کی گئی ہے.

General media queries (24 hours)

ای میل mediateam@dfid.gov.uk

Telephone 020 7023 0600

If you have an urgent media query, please email the DFID Media Team on mediateam@dfid.gov.uk in the first instance and we will respond as soon as possible.

شائع کردہ 5 August 2014