خبروں کی کہانی

نائب وزیراعظم کی صدرمحمودعباس سے ملاقات

نائب وزیراعظم نک کلیگ نےفلسطینی صدرمحمودعباس سے ملاقات کی تاکہ شام کے بحران اورمشرق وسطی امن عمل کی پیش رفت پرتبادلہ خیال کرسکیں.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

نائب وزیراعظم نک کلیگ نے فلسطینی صدرمحمودعباس سے ان کے دورہ برطانیہ میں آج ملاقات کی ہے۔انہوں نے مشرق وسطی امن عمل کی پیش رفت،فلسطینی عوام پر تسلط کے اثرات اورمذاکراتی حل کی فوری ضرورت پربات چیت کی.

انہوں نے فلسطینی مہاجرین پر شام کے بحران کے اثرات،کیمیائی ہتھیاروں کےنفرت انگیزاستعمال پراپنی مشترکہ تشویش اور اس تنازع کے سیاسی حل کی جانب پیش رفت پربھی گفتگو کی.

نائب وزیراعظم نے کہا:

مجھے صدر محمودعباس سے آج لندن میں ملاقات کرکے خوشی ہوئی ہے۔ ہماری ملاقات میں میں نے صدرعباس کو بتایا کہ ان کی اوروزیراعظم نیتن یاہو کی جرات مندانہ قیادت کو برطانیہ کی حمایت حاصل ہے جس کامظاہرہ انہوں نے مشرق وسطی امن عمل پرمذاکرات کی طرف لوٹ کر کیا ہےمیں نے صدرعباس کی امن سے گہری وابستگی کو بھی خراج تحسین پیش کیا.

صدرمحمودعباس اورمیں نے دونوں طرف کے عوام کو امن کے لئے تیار کرتے رہنے کی ضرورت پراتفاق کیا۔ میں نے اعادہ کیا کہ ایک مذاکراتی معاہدے تک پہنچنے کے لئے برطانیہ ہرممکن قدم اٹھانےکے لئے تیار ہے جس سے ایک محفوظ اورمستحکم اسرائیل کے ساتھ ایک قابل عمل اور خودمختار فلسطینی ریاست بقاپزیر ہو.

میں نے عام فلسطینیوں کی مشکلات پربرطانیہ کی مسلسل تشویش سے آگاہ کیا جو تسلط کے جاری رہنےکی وجہ سے ہےاور جس میں فلسطینیوں کی جائیداد کے انہدام سے ان پر ہونے والے مضراثرات، نظر بند بچوں کے ساتھ سلوک اورغزہ میں اسرائیلی پابندیاں شامل ہیں۔ میں نے اسرائیل کی آبادکاری تعمیرات کے بارے میں جو عالمی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے، ہماری شدید مخالفت کو بھی دہرایا ۔یہ مسائل موجودہ مذاکرات کے نازک اوراہم موقع کو ایک پائیدار امن کے حصول کے لئے استعمال کرنے کی اہمیت کو واضح کرتےہیں۔ یہ امن خطے کے عوام کی ضرورت اور وہ اس کے حقدار ہیں.

نائب وزیراعظم اورصدرمحمود عباس کی ملاقات کی تصاویر فلکرپرملاحظہ کیجئیے.

شائع کردہ 11 September 2013