خبروں کی کہانی

انسداد دہشت گردی آگہی ہفتہ 2016ء

انسداد دہشت گردی آگہی ہفتہ 2016ء اس سال 28 نومبر سے 4 دسمبر تک منعقد ہورہا ہے.

This news article was withdrawn on

Withdrawn by NaCTSO.

بیرون ملک دہشتگردی سے برطانیہ کو اس وقت ‘‘سنگین ‘’ خطرہ لاحق ہےجس سے مراد ہے کہ حملے کا امکان موجود ہے۔ برطانیہ کو دہشت گردی اورانتہا پسندی سے محفوظ رکھنا پولیس کے انسداد دہشتگردی نیٹ ورک میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے.

انسداد دہشت گردی آگہی ہفتہ 2016ء ایک مہم ہے جس کی قیادت انسداد دہشتگردی پولیس اورشریک کار کررہے ہیں اوراس کا مرکز توجہ کاروبار، اسٹیک ہولڈرزاورعوام کے درمیان اشتراک ہے جوموجودہ دہشت گردی خطرے کی تصویرکشی اوراس کے تدارک کے لئےکیا کوشش کی جارہی ہے، کے بارے میں ہے۔ یہ لوگوں کو بتائے گی کہ کہ وہ کس طرح جائے ملازمت ، گھروں اور آن لائن اپنا اوراپنے مفادات کاتحفظ کریں ۔ یہ مہم 28 نومبر سے 4 دسمبر تک چلائی جارہی ہے.

س ہفتہ آگہی کے دوران ہم ہر ایک کو اسٹاپ ٹیررسٹ اینڈ ایکسٹریمسٹ آن لائن پریزینس (STOP) رپورٹنگ بٹن کے بارے میں یاددلائیں گے۔ انٹرنیٹ پران انتہاپسندانہ نظریات کے حامل لوگوں کو متعدد مواقع مل جاتے ہیں جو نوجوانوں اور کمزور افراد کوانٹرنیٹ کے ذریعے ان کے اپنے گھروں یا دور سےنشانہ بناتے ہیں۔ اسٹاپ بٹن ہراس شخص کو فورا آن لائن رپورٹنگ کا اہل بنادیتا ہے جو آن لائن کوئی ایسا مواد دیکھیں جو ان کے نزدیک دہشت گردانہ یا انتہا پسندانہ ہو۔ یہ بٹن پولیس ویب سائٹس، gov.uk اور دیگر عوامی انٹرنیٹ سائٹس پر موجود ہیں.

آپ غیر قانونی دہشتگردانہ معلومات ، تصاویر یا وڈیوز آن لائن دیکھتے ہی https://www.gov.uk/report-terrorism پر رپورٹ کردیں۔ آپ کی اطلاع کو گمنام رکھا جائے گا.

ہمیں خود کو محفوظ رکھنے میں ایک اور طریقہ مددکرسکتا ہے، خود کو چوکنا رکھنا ہے۔ ‘ ملازمین چوکسی مہم’ ان اقدامات کے بارے میں عملی معلومات فراہم کرتی ہے جو آپ گھر، جائے ملازمت اور آن لائن بچاو کے لئے اختیار کرسکتے ہیں۔ یہ معلومات آپ کو مشکوک سرگرمیوں کی شناخت ، ان کے بارے میں چوکس رہنےاور ان کی رپورٹ کرنےکے بارے میں مدد دیں گی.

اپنی جائے کار پر چوکسی مہم چلانے کے بارے میں مزید معلومات کے لئے اس ویب سائیٹ کو دیکھئیے۔ ملازمین چوکسی مہم کیسے چلائی جائے .

جوں جوں ہفتہ آگے بڑھے گا ہم سوشل میڈیا کے ذریعے ٹپس بتاتے رہیں گے کہ آن لائن کیسے محفوظ رہا جائے اور اپنے آلات کی حفاظت کیسے کی جائے. انسداد دہشت گردی آگہی ہفتہ 2016ء کے دوران خود کو تازہ ترین معلومات سے آگاہ رکھنے کے لئےہمیں ٹوئٹر #CTAW2016 اور #CounterTerrorismUK پر دیکھتے رہئیے

شائع کردہ 28 November 2016