خبروں کی کہانی

ایران کے لئے برطانوی ناظم الامور کا تقرر

نکولس ہاپٹن کو اسلامی جمہوریہ ایران میں ناظم الامورمتعین کیا گیا ہے، وہ یہ ذمے داری 31 دسمبر2015 ء سے سنبھالیں گے

نکولس ہاپٹن اجے شرما کی جگہ لیں گے جن کا تبادلہ برطانوی سفیر کی حیثیت سے قطر میں کردیا گیا ہے۔.

نکولس ہاپٹن دوہا سے ایران جارہے ہیں جہاں وہ قطر میں 2013 ء سے 2015 ء کے درمیان برطانوی سفیر رہے۔ انہوں نے وزارت خارجہ میں 1989ءمیں شمولیت اختیار کی اوریمن میں سفیر بھی رہے ہیں۔انہوں نے کابینہ آفس میں قومی سلامتی امور پر کام کیاہے، وزارت خارجہ میں انٹرنیشنل آرگنائزیشنز ڈپارٹمنٹ کی قیادت کی اورپیرس اورروم میں تعیناتی اوروزیر برائے یورپ کے پرائیویٹ سکریٹری کی حیثیت میں یورپی پالیسی کا تجربہ حاصل ہے.

برطانوی ناظم الامورکی حیثیت سے تقرری کے بعد نکولس ہاپٹن نے کہا:

مجھے تہران میں ناظم الامورکی حیثیت سے تقرری کی خوشی ہے۔ مجھے امید ہے کہ بہت جلد برطانیہ اورایران دونوں کے لئے یہ ممکن ہوجائیگا کہ وہ مکمل سفیروں کی تعیناتی کرسکیں، میں اس حیثیت میں کام کرنے میں خوشی محسوس کرونگا۔ یہ برطانیہ اورایران کے درمیان تعلقات کا اہم مرحلہ ہے جو ہم امید کرتے ہیں کہ سفارتخانوں کے کھل جانے کے بعد مثبت طریقے سے آگے بڑھیں گے۔ میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے نئے جذبے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا منتظر ہوں.

مزید معلومات

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 30 December 2015