پریس ریلیز

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کی تبدیلی

فلپ بارٹن کو پاکستان میں برطانیہ کا ہائی کمشنرمقررکیا گیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Philip Barton

Philip Barton

وہ ایڈم تھامسن کی جگہ لیں گے جن کا تبادلہ ایک اورسفارتی عہدے پر کیا جائے گا۔ فلپ بارٹن جنوری 2014ء میں اپناعہدہ سنبھالیں گے.

فلپ بارٹن نے وزارت خارجہ میں1986ء میں شمولیت اختیار کی۔ ان کی آخری تعیناتی واشنگٹن میں مشن کےنائب سربراہ کی حیثیت سے تھی۔ اس سے پہلے وہ جنوبی ایشیا کے معاملات کے لئے کئی مختلف پوزیشنوں پر تعینات رہے جس میں ڈائریکٹربرائے خارجہ پالیسی اورکابینہ آفس میں افغانستان/ پاکستان رابطہ کارجو قومی سلامتی کونسل میں معاونت کے لئے سکریٹرئیٹ کا حصہ تھا، وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا اورنئی دہلی میں ایک تعیناتی شامل ہیں.

انہوں نے وزرائے اعظم جان میجراورٹونی بلئیر کےپرائیویٹ سکریٹری کی حیثیت سے کام کیا۔ وہ جبرالٹرمیں نائب گورنر، نکوسیا اورکاراکاس میں نائب ہائی کمشنربھی رہے.

پاکستان میں ہائی کمشنرکے طور پرتعیناتی کے بارے میں فلپ بارٹن نے کہا:

میرے لئے پاکستان میں برطانیہ کی نمائندگی ایک اعزازاوراستحقاق ہے۔ جیسا کہ وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے جون میں اسلام آباد کے دورے میں کہا تھا کہ ہم برطانوی ، پاکستان، اس کے عوام اور اس کے مستقبل کے بارے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں.

برطانیہ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 10 لاکھ افراد دونوں ملکوں کے درمیان پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ میں آئندہ برسوں میں مشترکہ ایجنڈا اورمشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کا منتظر ہوں.

کوائف

ذاتی تفصیلات:
مکمل نام: : فلپ بارٹن، سی ایم جی، او بی ای
شریک حیات: امینڈا بارٹن
بچے: دو
دورانیہ عہدہ
اپریل 2011ء سے اب تک واشنگٹن، نائب سربراہ مشن
ستمبر2009ء تامارچ 2011ء کابینہ آفس،ڈائریکٹر، خارجہ پالیسی اورافغانستان/ پاکستان رابطہ کار
جولائی 2008ء تا ستمبر 2009ء وزارت خارجہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ، جنوبی ایشیا
مارچ2005ء تا جون 2008ء جبرالٹر نائب گورنر
جولائی 2000ء تا نومبر2004ء نکوسیا نائب ہائی کمشنر
جنوری 1997ء تا اپریل 2000ء نمبر10 پرائیویٹ سکریٹری برائے وزیراعظم
مئی 1994ء تا دسمبر 1996ء نئی دہلی فرسٹ سکریٹری (خارجی)
اپریل 1993ء تا اپریل 1994ء وزارت خارجہ سربراہ ادارتی شعبہ ، یورپی یونین شعبہ (داخلی)
اپریل 1991ء تا اپریل 1993ء کابینہ آفس ، تشخیصی عملہ
دسمبر 1987 تامارچ1991ء کاراکاس تھرڈ بعدازان سیکنڈ سکریٹری , (چانسری)
جنوری 1987ء تاستمبر1987ء وزارت خارجہ نائب ڈیسک افسر، شعبہ اقتصادی روابط

مزیدمعلومات

یوکے اور پاکستان

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ )

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 30 October 2013