دنیا کی خبروں کی کہانی

گریٹ برطانیہ- بھارت شراکت داری کی تقریب بھارت میں

برطانیہ کے محکمہ تجارت و سرمایہ کاری نےلکھنئو میں گریٹ (GREAT)ٹریڈروڈ شو کا انتظام کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Business is GREAT Britain

یہ روڈ شو گریٹ مہم کا ایک حصہ ہے جو برطانوی حکومت کا عالمی مارکیٹنگ پروگرام ہے جس کا مقصد برطانیہ کی بہترین پیش کشوں کی نمائش کے ذریعے دو طرفہ تعاون کو بڑھانا ہے.

یہ روڈ شو گریٹ مہم کا ایک حصہ ہے جو برطانوی حکومت کا عالمی مارکیٹنگ پروگرام ہے جس کا مقصد برطانیہ کی بہترین پیش کشوں کی نمائش کے ذریعے دو طرفہ تعاون کو بڑھانا ہے:

  • داخلی سرمایہ کاری
  • توانائی
  • انفرااسٹرکچر *زراعت
  • پیشہ ورانہ مہارت.

اس شو میں توجہ اس پہلو پر مرکوز رکھی جائیگی کہ کس طرح کاروبار کے مالکان، نئے کاروباری، اور صنعت کارتعاون سے کیسے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔یہ شو کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی شراکت میں کیا جارہا ہے.

گریٹ لکھنئوٹریڈروڈ شو ‘ویوانتابائی تاج’ میں 29 جنوری کو ہوگا۔ اس میں برطانیہ کے مختلف شعبوں سے اہم شخصیات اور وفد کئی سیشن کریں گے۔ اتر پردیش حکومت کے نمائندے ان مواقع پر گفتگو کریں گے جن سے بھارتی کاروباری مالکان برطانوی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں. گریٹ ٹریڈ روڈ شو کے لکھنئو میں انعقاد پر تبصرہ کرتے ہوئے یوکے ٹی آئی کے ڈائریکٹر برائے بھارت بیری لووین نے کہا:

برطانیہ، بھارت کے ساتھ کاروبار کے لئے کھلا ہے۔ یہ شراکت داری دیرپاہے اور ہم دونوں ملکوں کے درمیان قدرتی مناسبت کی بنیاد پرمزید تجارت اور سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔گریٹ مہم نے بھارت میں ان شعبوں میں کافی کامیابی حاصل کی ہے جن میں اب تک ہم نے کام کیا ہے۔اتر پردیش امکانات سے بھرپور ریاست ہےاور یہاں کاروبار کی ترقی کےزبردست امکانات ہیں۔گریٹ ٹریڈ روڈ شوان شعبوں پر مرکوز ہوگا جن میں اتر پردیش اور لکھنئو کو ممتاز مقام حاصل ہے اور جہاں برطانوی کمپنیاں مزید کاروباری ترقی کے لئے عالمی سطح کی مہارت فراہم کرسکتی ہیں۔ برطانیہ بھارت میں تیسرا بڑا سرمایہ کار ہےاور بھارتی سرمایہ کاری برطانیہ میں باقی پوری یورپی یونین میں سرمایہ کاری سےزیادہ ہے۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ مزید بھارتی کمپنیاں، برطانیہ میں اوربرطانیہ کےساتھ کاروبارکریں.

شائع کردہ 24 January 2014