دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے رمضان المبارک کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر ہز ایکسی لینسی فلپ بارٹن )کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج اور آرڈر آف دی برٹش ایمپائر( نے رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے گرم جوشی سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Ramadan Mubarak

فلپ بارٹن نے کہا:

میں رمضان المبارک کا اہتمام کرنے والے تمام افراد کے لیے اپنی مخلص نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔

برطانیہ، پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمان قربانی دیتے ہوئے ہمیں دستیاب نعمتوں کے استعمال سے پرہیز کریں گے۔ ضرورت مندوں کے لیے دعا کرینگے اور اللہ سے عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے روزے رکھیں گے۔

رمضان المبارک دوستوں اور رشتہ داروں کے لیے صدقہ اور رحم دلی کے ساتھ ساتھ سہولتوں سے محروم افراد کے لیے غور و فکر کرنے کا موقع ہے۔ ہمیں خاص طور پر ملک بھر میں دہشت گردی کی کاروائیوں کا شکار ہونے والوں اور ان کے اہلِ خانہ کا درد محسوس کرتا چاہیے۔ ہمیں پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف نبردآزما بہادر سپاہیوں ، اور پاکستان کے قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کے نتیجے میں نقل مکانی پر مجبور ہونے والوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

مجھے فخر ہے کہ برطانیہ پاکستان میں دہشت گردی کے سدِّ باب اور اپنے گھروں سے بے دخل ہونے والے شہریوں کی مدد کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

رمضان ایک درخشاں مثال ہے کہ کیسے انسانیت باہمی بھلائی کے لے ایک مثبت یکجہتی اختیار کرتی ہے اور میں اس میں حصہ لینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ میری جانب سے پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ‘رمضان الکریم’۔

ایڈیٹر کے لیے:

  • رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر ہز ایکسی لینسی فلپ بارٹن )کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج اور آرڈر آف دی برٹش ایمپائر( کے پیغام کی وڈیو ریکارڈنگ مندرجہ ذیللنکسے حاصل کی جاسکتی ہے:

  • برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون اور سیکریٹی خارجہ فلپ ہیمنڈ نے بھی برطانیہ اور ساری دنیا کے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا پیغام ارسال کیا ہے:

شائع کردہ 18 June 2015