برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو عید مبارک کا پیغام
عید الاضحٰی کے موقع پر آپ کو، آپ کے دوستوں اور اہلِ خانہ کو عید مبارک

برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن CMG, OBE نے کہا:
میری طرف سے عید الاضحٰی کے موقع پر آپ کو، آپ کے دوستوں اور اہلِ خانہ کو عید مبارک “۔
اس خوشی کے موقع پر میں اور میرے عملے کے ارکان پاکستان کے کئی علاقوں میں میں سیلاب کے باعث سختیاں جھیلنے والے متاثرین کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔
اس تہوار کے موقع پر ہمیں پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن ضربِ عضب میں مصروف عسکری اہل کاروں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ ہمیں ان لوگوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو اس آپریشن کے نتیجے میں اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں۔
میں آپ سب کے لیے ایک پُر مسرت عید الاضحٰی کا خواہشمند ہوں۔
رابطہ:
پریس اتاشی، برٹش ہائی کمیشن، اسلام آباد، فون 5005306 0300