دنیا کی خبروں کی کہانی

British High Commissioner Visits sialkot

برطانوی ہائی کمشنر کا دورہِ سیالکوٹ

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Philip Barton in Sialkot

پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر مسٹر فلپ بارٹن )کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج، آرڈر آف دی برٹش ایمپائر ( نے آج سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ پاکستان کے اس اہم صنعتی شہر کے دورے کے دوران ہائی کمشنر نے اہم کاروباری رہنمائوں کے ساتھ تجارتی امور پر ملاقاتیں کی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ڈاکٹر سرفراز بشیر اور دیگر رہنمائوں سے برطانوی اداروں کے لیے ممکنہ کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سرجیکل انسٹرومنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان، اسکاٹش بیگ پائپ بنانے والے مشہور ادارے ایم ایچ جیوفرے اور ہاکی اور کرکٹ کا سامان تیار کرنے والے پاکستان کے بڑے اداروں میں سے ایک ملِک اسپورٹس کا بھِی دورہ کیا۔

اپنے دورے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے فرمایا:

“مجھے پاکستان کے قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مقامِ پیدائش اور اس اہم صنعتی شہر کا دورہ کرکے انتہائی مسرت کا احساس ہورہا ہے۔ اس شہر کا پاکستان کی معیشت میں اہم تجارتی کردار رہا ہے۔ یہ شہر اپنی برآمدات اور ترسیلات ِ زر کے ذریعے کراچی کے بعد پاکستان کے لیے سب سے زیادہ غیر ملکی زرِ مبادلہ کماتا ہے۔”

“میں، دنیا کے ساتھ پاکستان کی اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف سیالکوٹ کے کاروباری رہنماؤں سے انتہائی متاثر ہوا ہوں۔ سیالکوٹ کی کاروبار ی برادری جی ایس پی پلس کے تحت ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط کے بعد، وسیع تر یورپی یونین کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے برطانیہ کو استعمال کر کرسکتی ہے۔ یہاں کے ہنرمند دستکاروں کی تیار کردہ جدید مصنوعات برطانیہ میں بھی بہت مشہور ہیں۔ ایم ایج جیوفرے اینڈ کمپنی کے تیار کردہ اسکاٹش بیگ پائپ پاکستان کے اس حصے اور برطانیہ کے درمیان مضبوط ثقافتی اور تجارتی تعلقات کی ایک اہم مثال ہیں۔ “

“برطانیہ میں منعقد کیے جانے والے یادرگار لندن 2012 گیمز کے بعد رواں سال ماہ جولائی میں اسکاٹ لینڈ کھیلوں کے ایک اور اہم موقع گلاسگو 2014 کی میزبانی کے لیے تیار ہے - میں برطانیہ اور پاکستان کی ٹیموں کے لیے کامن ویلتھ گیمز کے دوران انتہائی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔”

Contact: Press Attaché, British High Commission, Islamabad; tel. 0300 500 5306

شائع کردہ 26 June 2014