دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ہائی کمشنر پاکستان کے مستقبل کے باب میں پرامید ہیں

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو- سی ایم جی، لاہور کے دورے کے دوران سیاسی، کاروباری اور میڈیا کے سینئیر نمائندوں سے ملے اور پنجاب کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

British High Commissioner, Mr. Thomas Drew CMG, with Mr. Murray Keeler and Maayra Rehman during a visit to construction site of the British Council's Library in Lahore.

انہوں نے سیکیورٹی، معیشت اور پاکستان کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات پر بات چیت کی۔ انہوں نےنئے نشاط ایمپوریم مال اور’ پنجاب کمیشن برائے مقام خواتین’ کا بھی دورہ کیا تاکہ جینڈر منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو کام کرتا دیکھ سکیں۔ان کے دورے نے اتوار کے بم حملے کے باوجود اس شہر میں زندگی کے متحرک ہونے کے باب میں ان کے تاثر کو تقویت دی. اس کے علاوہ وہ برٹش کونسل لائبریری کے عملے اوربرطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے عہدیداروں سے بھی ملے۔ انہِیں پنجاب میں برطانیہ کے کاموں کے بارے میں مزید تفصیل بھی بتائی گئی.

اپنے دورے کے آخری روزہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا:

اس دورے میں، گزشتہ اتوار کے افسوسناک حملے کے باوجود، پاکستان کے مستقبل کے باب میں خوش امید ہونے کے میرے احساس کو تقویت ملی ہے.

کل وزیراعلی اورمیں نے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کے استحکام پر بات چیت کی۔آج میں نے اس شراکت داری کا بذات خود مشاہدہ کیا ہے۔ ایمپوریم مال کی تعمیرمیں برطانیہ اورپاکستان کے تعاون کودیکھ کر میں بڑا متاثر ہوا، اس کے آرکٹیکٹ اورپروجیکٹ منیجر برطانوی ہیں. نئی برٹش کونسل لائبریری کا دورہ کرتے ہوئے میں نے وہاں 21 ویں صدی کی نئی سہولت دیکھی۔ یہ لائبریری ، میں جانتا ہوں، کہ پنجاب میں علمی اور ثقافتی مواقع فراہم کرنے کے لئے مشہور ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ نئی لائبریری جلد کھل جائِیگی اور پاکستانیوں کی اگلی نسل اس سے مستفید ہوسکے گی.

‘پنجاب کمیشن برائے مقام خواتین’ میں مجھے موقع ملا کہ میں پنجاب میں خواتین کو درپیش مسائل کے بارے میں جان سکوں۔ خواتین کے تحفظ کے لئے نئے قوانین کے نفاذ ، موجودہ قوانین پرعملدرآمد اورمزید خواتین کی ملازمت کے لئے پنجاب حکومت کاکام حقیقی نتائج سامنے لائے گا جو نہ صرف خواتین بلکہ پنجاب کے وسیع تراقتصادی امکانات پردیکھے جاسکیں گے۔ صرف اپنے عوام پرسرمایہ کاری کرکےہی جن میں خواتین اورلڑکیاں شامل ہیں، پاکستان اپنے تمام امکانات کو پورا کرسکتا ہے.

میں منتظر ہوں کہ پنجاب کے عوام اوراس کی حکومت کے ساتھ کام کرکے اس صوبے کے ساتھ برطانیہ کے مضبوط تعلقات کے فروغ کو جاری رکھ سکوں.

رابطہ: پریس اتاشی، برٹش ہائی کمیشن، اسلام آباد; tel. 051 201 2000

شائع کردہ 7 April 2016