دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے یوکے پاکستان 2013 سیلیبریٹنگ کنکشنز شارٹ فلم کمپی ٹیشن کا آغاز

یہ مقابلہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی تعاون کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ مقابلے کے لیے اپنی تخلیق داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 نومبر 2013 ہے

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Short Film Competition

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے رواں ہفتے سیلیبریٹنگ کنکشنز شارٹ فلم کمپی ٹیشن (Celebrating Connections Short Film Competition)کا آغاز کردیا۔ اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد پاکستان بھر کے نوجوان فلم سازوں کو ان کے تخلیقی اظہار کو تسلیم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کی فراہمی ہے۔ یہ مقابلہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی تعاون کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

پاکستان بھر کے فلم ساز اور فلموں سے شغف رکھ0نے والوں کو پاکستان اور برطانیہ کے روابط پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ مقابلے میں شمولیت کے لیے فلمیں اینی میشن (Animation) ، ڈاکومینٹری (Documentary) ، یا فکشن پر مبنی ہوسکتی ہیں اور ان کا دورانیہ سات منٹ سے زائد نہ ہو۔

تمام فلموں میں سے منتخب شدہ فلموں کے فلم سازوں کو نومبر 2013 کے دوران اسلام آباد میں ایک تقریب میں مدعو کیا جائے گا، جہاں پاکستانی اور برطانوی ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات پر مبنی جیوری کے ارکان ، بہترین قرار دی جانے والی فلم کے تخلیق کار کو قیمتی انعام سے نوازینگے۔

مقابلے کے لیے اپنی تخلیق داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 نومبر 2013 ہے۔ فلموں کو مقابلے کے لیے بھیجنے کے بارے میں تفصیلات برطانوی ہائی کمیشن کے فیس بک پیج (facebook.com/bhcpakistan](https://www.facebook.com/bhcpakistan] پر دستیاب ہیں۔

مقابلے کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا:

یوکے پاکستان 2013 سیلیبریٹنگ کنکشنز شارٹ فلم کمپی ٹیشن، پاکستان کے خواہشمند اور تجربہ کار فلم سازوں کو ملک بھر میں تسلیم کیے جانے کا ایک بےمثال موقع فراہم کررہا ہے۔ کمپی ٹیشن پیشہ ور فلم ساز، طلباء اور عوام کو اس مقابلے میں میں فیچر فلم داخل کرنے کے لیے برابر حوصلہ افزائی کرتا ہے۔داخل کی جانے والی تمام فلموں میں مقابلے کے موضوع ‘یوکے پاکستان سیلیبریٹنگ کنکشنز’ (UK-Pakistan Celebrating Connections) کی مناسبت سے دونوں عظیم ممالک کے درمیان تعلقات کی رومانیت، اسراریت اور ثقافتی اقدار کا کسی نہ کسی طور واضح مظاہرہ ضرور ہونا چاہیے۔ بہت ساری شاندار داستانیں بیان کے لیے موجود ہیں۔ ہمارے شہریوں کی زندگیاں، سفرو سیاحت، تجارت، خاندان، ثقافت، تاریخ اور طرزِ خوردونوش کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ دس لاکھ کے قریب برطانوی شہریوں کا پس منظر پاکستانی ہے۔ ہر سال پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تقریباً چودہ لاکھ سفر اختیار کیے جاتے ہیں۔ پاکستان کے لیے برطانیہ میں کاروبار اور سیاحت کے مواقع ہیں اور ہماری یونیورسٹیاں درخشاں اور بہترین طلباء کو حصولِ تعلیم کے لیے متوجہ کرتی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ مقابلہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مستقبل میں ثقافتی تعاون کی ایک مثال بن کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گا”۔

ایڈیٹر کے لیے:

کمپی ٹیشن کے بارے میں مکمل معلومات اور آپ کی فلم بھیجے کے بارے میں تفصیلات برطانوی ہائی کمیشن کے فیس بک پیج (facebook.com/bhcpakistan](https://www.facebook.com/bhcpakistan] پر دستیاب ہیں۔

رابطہ:

پریس اتاشی، برٹش ہائی کمیشن، اسلام آباد۔ فون2884 201 051

شائع کردہ 1 October 2013
آخری اپ ڈیٹ کردہ 4 October 2013 + show all updates
  1. Added translation

  2. First published.