دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ہائی کمیشن نےہندی میں فیس بک کا افتتاح کیا

بھارت میں برطانوی ہائی کمیشن نے آج 20 مئی 2016ء کو ہندی زبان میں اپنی فیس بک کا سرکاری افتتاح کردیاہے.

Facebook in Hindi

British High Commission launches Facebook in Hindi

یہ صفحہ بھارت کی نوجوان نسل سے زیادہ موثر طریقے سے رابطے میں رہنے، انہیں برطانیہ کی ان کے لئے پیش کشوں کے بارے میں آگاہ کرنے اوران کا نقطہ نظر سننے کی غرض سے تشکیل دیا گیا ہے.

برطانوی وزارت خارجہ و دولت مشترکہ کی ڈیجٹیل حکمت عملی واضح، پرعزم تصورکی حامل ہے کہ وہ ڈیجیٹل کے استعمال سے کس طرح خارجہ پالیسی اورمواصلات کو بہتر بنائے گی اوراس کی خدمات میں تبدیلی لائے گی.

بھارت کے ڈائریکٹرپریس اینڈ کمیونیکیشنزاسٹوارٹ ایڈم نے اس موقع پرکہا:

آج کی نیٹ ورک دنیا میں عوام تیزی سے تبدیل ہوتے طریقوں سے معلومات حاصل کررہے ہیں۔ جب لاکھوں سے زیادہ بھارتی ہرماہ آن لائن ہوتے ہیں تو ہم برطانیہ سے ان کا رابطہ یقینی طورسے آسان تربنانا چاہتے ہیں ۔ نیا ہندی فیس بک صفحہ ان بھارتیوں کے لئے ایک نئی ونڈو کھولے گا جو اپنی زبان میں معلومات کے خواہاں ہیں خواہ وہ برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنا یا چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے، کاروبار کرنے یا محض ہمارے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہوں.

ہندی فیس بک صفحہ باقاعدگی سے تازہ کیا جاتا رہے گاجس میں برطانیہ اور بھارت کی شراکت داری کے بارے میں تازہ ترین مواد ہوگا۔ یہ صفحہ ہمیں برطانیہ کے بارے میں بھارت کی سوچ جاننے، تازہ ترین مسائل پران سے رابطہ کرنے اوروہ مواد فراہم کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا جو بھارتی چاہتے ہیں.

برطانوی ہائی کمیشن نے 2010ء میں اپنی ہندی ویب سائٹ کا آغاز کیا تھا جس کے مقاصد یہی تھےاور وہ کاروبار، ویزا، برطانیہ میں تعلیم، تعطیلات کی منصوبہ بندی اورمزید شعبوں کے بارے میں کامیابی سے معلومات فراہم کررہی ہے.

مزید معلومات:

مزید معلومات کے لئے دپتی سونی

میڈیا معلومات کے لئے:

Stuart Adam, Head,
Press and Communications
British High Commission,
Chanakyapuri, New Delhi 110021
Tel: 24192100; Fax: 24192411

ای میل: اپندر سنگھ

ٹوئٹر, فیس بک, فلکر, Storify, Eventbrite, Blogs, Foursquare, Youtube, Instagram, Vine, Snapchat @UKinIndia, Periscope @UKinIndia

شائع کردہ 20 May 2016