دنیا کی خبروں کی کہانی

پاکستان میں برطانوی فوڈفیسٹول منایا گیا

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرنے برطانوی فوڈفیسٹول منانے کے لئے ایک استقبالیہ منعقد کیاجو سنیچر کو اسلام آباداور کراچی کے میریٹ ہوٹلوں میں کیا گیا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
British Food Festival

یہ فوڈفیسٹول جو ایک ہفتے چلے گا 12 جنوری کو پہلے کراچی میں شروع ہوا بعد میں اسلام آباد منتقل ہوگیا.

کھانے پینے کے شوقین افرادجن میں میڈیا، کاروبار، فنون، ثقافت اورسفارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے شامل تھے وہاں پہنچے تاکہ برطانوی شیف کرسٹوفر آئرلینڈ کوجو برطانیہ کے شہر لیڈزکےمیریٹ ہوٹل کے ایگزیکٹو ہیڈشیف ہیں، برطانوی ذائقہ دار کھانے تیار کرتے دیکھیں اوران کی لذت سےلطف اٹھا سکیں.

کھانے پینے کے شوقین افرادجن میں میڈیا، کاروبار، فنون، ثقافت اورسفارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے شامل تھے وہاں پہنچے تاکہ برطانوی شیف کرسٹوفر آئرلینڈ کوجو برطانیہ کے شہر لیڈزکےمیریٹ ہوٹل کے ایگزیکٹو ہیڈشیف ہیں، برطانوی ذائقہ دار کھانے تیار کرتے دیکھیں اوران کی لذت سےلطف اٹھا سکیں.

فیسٹول میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن( سی ایم جی، او بی ای) نے کہا:

برطانیہ اور پاکستان میں کئی چیزیں مشترک ہیں: اس میں سے ایک کھانے پینے کا شوق ہے۔ پاکستان کی طرح برطانیہ میں کھانے اور پینے کی اشیا کا متاثر کن تنوع پایا جاتا ہے۔ ہر خطے کے اپنے مخصوص کھانے ہیں جو مقامی روایات کے مطابق ہیں اور اکثر صدیوں سے چلے آرہے ہیں۔ برطانیہ نے دنیا بھر سےمختلف ثقافتوں کو گلے لگایا ہےاور ان کے ذائقے دار کھانے،موسیقی اوردوسری روایات کو جذب کیا ہے جن میں جنوبی ایشیائی ملک بھی ہیں.

آج کا یہ استقبالیہ میرے لئے بڑی خوشی کا باعث ہے جواپنے ساتھ لذیذ کھانے اورعمدہ موسیقی ساتھ لایا ہے۔ مہمانوں کی برطانوی کلاسیکی کھانوں کی تیاری کی ستائش اچھے کھانوں کے لئے ہمارے مشترکہ ذوق وشوق کی نشانی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے دونوں ملکوں میں کھانے پینے کی یہ دوستی جاری رہے گی.

میں میریٹ ہوٹل، شیف اورموسیقاروں کا شکر گزارہوں جنہوں نے مل کر یہ شاندار فیسٹول ترتیب دیا اوربرطانیہ بھر کے بہترین کھانے پیش کئے.

میریٹ ہوٹل اسلام آباد کے جنرل منیجر ہارٹمٹ نوئیک نے اس موقع پر کہا:

اسلام آباد میریٹ ہوٹل میں برطانوی ہائی کمیشن کے ساتھ مل کربرطانوی فوڈفیسٹول مناتے ہوئے ہمیں بہت لطف آرہا ہے جو یہاں نادیہ ریسٹورینٹ میں 15جنوری سے دو دن کے لئے منایا گیا۔ ہمیں مقامی اوربین الاقوامی کمیونٹی کوبرطانوی کھانوں کی مزےدار متنوع ڈشز سے لطف اندوزہونے کا موقع فراہم کرنے پر بہت خوشی ہے.

بین الاقوامی شیف اورموسیقاریہاں آئے اورایک بہترین ذائقہ دار شو پیش کیا گیاجس سے اسلام آباد میریٹ کو اپنے جذبے کے اظہارکا موقع ملا اور ہم اپنے مہمانوں کو ایک طعام و موسیقی سے بھری شام پیش کر سکے۔ ہم برطانوی ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اسلام آباد میریٹ کو اس منفردتعاون کا حصہ بنایا۔.”

ایڈیٹرز کے لئے:

رابطہ: Press Attaché, British High Commission, Islamabad; tel. 201 2000

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

شائع کردہ 19 January 2015