دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے عید مبارک کا پیغام

پاکستان اور ساری دنیا میں عید الفطر منانے والوں کو گرم جوشی سے عید مبارک۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Alison Blake

عید الفطر کے موقع پر پاکستان میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک نے کہا:

میں انتہائی مسرّت کے ساتھ برطانوی حکومت اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کی جانب سے پاکستان اور ساری دنیا میں عید الفطر منانے والوں کو گرم جوشی سے عید مبارک کہتی ہوں۔

عید الفطر دوستوں اور احباب کو قریب لانے کا ایک خصوصی موقع ہے جو کہ عید منانے والوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران کیے گئے نیک اعمال کو پورے سال تک جاری رکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ یہ متفقہ عقائد خاص طور پر عطیات، صدقات اور تحمل و بردباری برطانیہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے سخاوت کی مثال پیش کرتے ہیں۔

ان تقریبات کے دوران ہمیں خطرناک دہشت گردی کے خلاف نبردآزما فوج کے اہل کاروں اور شمالی وزیرستان کے پاکستانیوں کی مشکلات کو مدّنظر رکھنا چاہیے جوکہ اس خصوصی دن کے موقع پر اپنے گھروں سے دور ہیں۔ ہمیں عید کی اصل خوشی اور جذبے کے مطابق ان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے جس کے وہ متفق ہیں۔

میں اس موقع پر آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

“عید مبارک”

شائع کردہ 28 July 2014