دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ہائی کمیشن نے برطانوی ویزے کی درخواست دینے والے طلباء کے لیے رہنما اصول جاری کردیے۔

آج برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے اسٹودنٹ ٹئیر 4 ویزے کی درخواست داخل کرنے کے لیے رہنما اصول جاری کردیے گئے۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Islamabad

یہ رہنمائ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جون اور جولائی کے مہینوں کے دوران فیس بک اور ٹویٹر پیج پر چلنے والی ایک آگاہی مہم کا حصہ ہے۔ اس مہم کا مقصد برطانوی ویزے کی درخواست دینے والے پاکستانیوں کو اہم معلومات اور مشورے فراہم کرنا ہے۔

ان رہنما اصولوں کا افتتاح کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمیشن میں ویزا اور امیگریشن کی سربراہ کلیئر مری (Claire Murray ) نے کہا:

برطانیہ تعلیم کے حصول کے لیے آنے والے باقاعدہ طلباء کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ہم اپنے تعلیمی اداروں میں حصولِ تعلیم کے لیے بہترین اور درخشاں طلباء کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہر سال ہمیں ہزاروں کی تعداد میں برطانوی ویزا کی درخواستیں وصول ہوتی ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو ویزا جاری کردیا جاتا ہے۔

موسمِ گرما کے دوران برطانوی ویزے کی درخواستوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے، کیونکہ طلباء ستمبر اور اکتوبر میں شروع ہونے والے یونیورسٹی کورسز کے لیے ویزے کی درخواست داخل کرتے ہیں۔ اس مہم کے ذریعے ہم برطانوی ویزے کے تمام متوقع درخواست گذاروں کو مشورے اور معلومات فراہم کرتے ہیں مثلاً: انہیں کون سے ویزے کے لیے درخواست دینی چاہیے، ہمیں درخواست کے ساتھ کونسے دستاویز درکار ہیں اور ویزے کی درخواستوں پر کاروائی کے لیے درکار وقت۔ ہم نے درخواست گذاروں کو معلومات کےحصول کے لیے فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعے سوالات ارسال کرنے کے لیے بھی مدعو کیا ہے ۔ ہمارے ویزا اینڈ امیگریشن کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہل کاربروز جمعہ 25 جولائی کو ان سوالات کے جواب دینگے۔

برطانوی ویزے کے بارے میں کئی فرضی داستانیں مشہور ہیں۔ ہمارا مقصد طلباء کے لیے جاری کردہ ان رہنما اصولوں اور اس آگاہی مہم کے ذریعے درخواست گذاروں کو ان فرضی داستانوں سے دور کرکے انہیں ویزا درخواست داخل کرنے سے متعلق مناسب اور صحیح معلومات فراہم کرنا ہے۔

Notes to editors

  • طالب علم کے درجے 4 ویزا کے لئے درخواست دینے کی ہدایت یہاں موجود ہے British High Commission website
  • مزید تفصیلات کے لئے، برطانوی ہائی کمیشن پاکستان پر لاگ ان کریں Facebook and twitter pages
شائع کردہ 22 July 2014
آخری اپ ڈیٹ کردہ 23 July 2014 + show all updates
  1. Changes to the Guidance

  2. Added translation

  3. First published.