برطانیہ سرکاری اسلامی بانڈ جاری کرنے والا پہلا مغربی ملک ہوگا
برطانیہ اسلامی دنیا سے باہروہ پہلا ملک ہوگا جو سرکاری سکوک جاری کرے گا.

چانسلر نے آج برطانیہ کے اس ارادے کا اعلان کیا ہے کہ وہ اسلامی دنیا سے باہر پہلا ملک ہوگا جو بانڈ کےاسلامی متبادل ساک کا سرکاری اجرا کرے گا.
یہ گزشتہ اکتوبرمیں لندن میں عالمی اسلامی اقتصادی فورم میں وزیر اعظم کے اعلان کا عملی قدم ہے.
یہ حکومت کے اس طویل المدت اقتصادی منصوبے کا حصہ ہے جو برطانیہ کو عالمی اقتصادی نظام کا غیرمتنازعہ مرکز بنانے کے لئے ہےاوران اقدامات کو فروغ دے رہا ہے جو برطانیہ کو نہ صرف اسلامی مالیات بلکہ چینی مالیات کا مرکز بنانے کے لئے پہلے ہی اختیار کئے جاچکے ہیں.
آئندہ ہفتوں میں اورمارکیٹ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت 200 ملین پاؤنڈ کے سکوک جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو اسٹرلنگ سکوک کی اتنی بڑی پہلی مالیت ہوگی.
برطانوی سرکاری سکوک کی مدت پانچ سال ہوگی اوراس کی بنیاد الاجارہ پر ہوگی جو سکوک کی سب سے عام ساخت ہے۔ سکوک کو تین مرکزی سرکاری دفاتر کی جائیداد کی کرایہ آمدنی سے تقویت ملے گی جو سکوک کی مدت تک حکومت کی ملکیت میں رہیں گی.
حکومت نے آج چار اضافی جوائنٹ لید منیجرز پر مشتل ایک سنڈیکیت کی تقرری کا اعلان بھی کیا ہے جو برطانوی سرکاری سکوک کی فروخت کریں گے۔ جوائنٹ لیڈ منیجرز جو ایچ ایس بی سی کے علاوہ ہیں یہ ہیں:
- بروا بنک;
- سی آئی ایم بی بنک;
- نیشنل بنک آف ابو ظہبی ;اور
- اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک.
اس معاملت کی مزید تفصیلات سنڈیکیٹ اور ڈیبٹ منیجمنٹ آفس کے ذریعے وقت آنے پر جاری کی جائیں گی جو ٹریژری کی نمائندگی کریں گے.
اکتوبر 2103ء میں اسلامی دنیا سے باہر ہونے والے پہلے عالمی اسلامی اقتصادی فورم میں وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ ٹریژری برطانوی سرکاری سکوک جاری کرنے پر کام کررہی ہے جو 200 ملین پاؤنڈ مالیت کے ہونگے.
جنوری 2014ء میں ایک کھلے اور مسابقتی ٹینڈر کے ذریعے ایچ ایس بی سی اور لنک لیٹرز کو ٹریژری نے اسٹرکچرنگ اور لیگل ایڈوائزرمقرر کیا تاکہ وہ 15-2014ء میں سرکاری سکوک کے اجراکے لئے کام کر سکیں۔جیسا کہ ٹینڈر میں طے کیا گیا تھا اسٹرکچرنگ بنک کو بعد کے مرحلے کے لئے بھی جوائنٹ لیڈ منیجر مقرر کیا گیا تھا.