خبروں کی کہانی

بیرونس وارثی کااسلامی مالیات میں 10 شیوننگ وظائف کا خیرمقدم

برطانوی حکومت نے آج تعلیمی سال 15/2014ءکے لئے اسلامی مالیات میں 10 نئے شیوننگ وظائف کااعلان کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

شیوننگ برطانیہ کا عالمی وظائف پروگرام ہے جسے وزارت خارجہ اور شریک تنظیمیں وسائل فراہم کرتی ہیں۔اس پروگرام سے دنیا بھر میں لیڈرشپ کی صلاحیت رکھنے والے ممتاز طلبہ کو برطانیہ کی معروف یونی ورسٹیوں میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے لئےوظائف دئیے جاتے ہیں۔ یہ پروگرام 1983 میں شروع کیا گیا تھا اور اب یہ ایک باوقار بین الاقوامی اسکیم بن گیا ہے۔شیوننگ اسکالرزدنیا کے 118 ملکوں ( ماسوا امریکا اور یورپی یونین)سے یہاں آتے ہیں اور اس سال یہ 600 سے زائدافراد کو دئیے گئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت 42000 شیوننگ المنائی ہیں جو مجموعی طور پر ایک موثراور بے حد پر وقار نیٹ ورک کی شکل رکھتے ہیں.

اس پروگرام سے کل وقتی پوسٹ گریجویٹ کورس کے لئے پورا یا جزوی مالی تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔یہ کورس عام طور پر کسی بھی برطانوی یونی ورسٹی میں ایک سالہ ماسٹرز کورس ہوتا ہے.

وزارت خارجہ میں سینئیر وزیر مملکت اور وزیر برائے عقائدو کمیونٹیزبیرونس سعیدہ وارثی نے کہا:

مجھے اس علان سےخوشی ہے کہ اسلامی مالیات کے لئے 10 نئے شیوننگ وظائف دئیے جائیں گے۔ یہ بہت اچھا ہے کہ اس تیزی سے بدلتے ماحول میں ہم لوگوں کو ایک ایسے شعبے میں تربیت اور مہارت حاصل کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں جو برطانیہ کے لئے بہت سود مند ہوسکتا ہے.

مزید معلومات برطانوی پویلین .

UKTI یا online newsroom.

بیرونس سعیدہ وارثی ٹوئٹر پر@SayeedaWarsi

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 29 October 2013