بنگلادیش: آپ کے سوال،بیرونس وارثی کے جوابات
سینئر وزیربرائےوزارت خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی بنگلادیش کے بارے میں آپ کے سوالوں کے جوابات 18 اپریل کوٹوئٹر پردینگی.

سینئر وزیربرائےوزارت خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی نے فروری میں بنگلادیش کا دورہ کیا اور وسیع دو طرفہ امورپر بات چیت کی جن میں اگلے پارلیمانی انتخابات، انسانی حقوق، ملینیم ترقیاتی اہداف میں پیش رفت، عالمی جرائم ٹریبونل اور روہنگیا مسئلہ شامل تھے۔
بنگلا دیش میں حالیہ واقعات کے ضمن میں بیرونس سعیدہ وارثی آپ کے سوالوں کے ٹّوئٹر پر جواب دیں گی۔اس کے لئے 18 اپریل کو برطانوی معیاری وقت کے مطابق دوپہر13تا45.13 کاوقت دیاگیا ہے۔آپ اپنے سوالا ت hashtag #askFCO کے ذریعے بھیج دیجئیے اورپھرٹوئٹر پران کے جوابات ملاحظہ کیجئیے۔