پریس ریلیز

تنازع میں جنسی تشدد پردارالامرا کی رپورٹ کا خیرمقدم

تنازع میں جنسی تشددکے بچاو کے لئے وزیراعظم کی خصوصی نمائندہ بیرونس جوائس اینلے نے دارالامرا کے اجلاس 16-2015ء کی جاری کردہ '' تنازع میں جنسی تشدد: ایک جنگی جرم" رپورٹ پر ردعمل ظاہر کیا ہے.

دارالامرا کی تنازع کے دوران جنسی تشدد پرمنتخب کمیٹی نے آج اپنی اس رپورٹ کا اجرا کیا۔ رپورٹ میں کئی سفارشات کی تجاویز اورمطالبات پیش کئے گئے ہیں تاکہ تنازع میں جنسی تشدد سے بچاو کے کام کو جاری رکھا جائے- 2016 ء کے دوران برطانیہ اپنے شراکت دار این جی اوز اوردوسری حکومتوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے آج تک ہونے والی وسیع پیش رفت کو مزید آگے بڑھائے گا،اس میں ضرررساں رویوں کو چیلنج کرنا، بے شمارمتاثرین پر لگنے والے بدنامی کے داغ کا خاتمہ، انصاف کی فراہمی، طبی دیکھ بھال تک بہتررسائی، نفسیاتی مدد اور بچاو اورردعمل کے سلسلے میں فوجی تربیت شامل ہے.

رپورٹ کے اجرا کے بعد بیرونس اینلے نے کہا:

حکومت نے تنازعات میں جنسی تشدد کے تدارک کے لئے عالمی کوششوں کی قیادت کی ہےاور کرتی رہے گی.

ہم نے عالمی معیار میں اضافے کے لئے 30 ملین پاونڈ سے زائد رقم مختص کی ہے، جس سے فوج کو ان جرائم سے نمٹنے کی کوششوں میں قوت فراہم کی جائے گی اور متاثرین کو ان کے استحقاق کے مطابق تعاون کی یقین دہانی ہوسکے گی.

ہم اس رپورٹ کا مکمل اور بغور جائزہ لیں گے اورعنقریب اس پرمکمل تبصرہ کریں گے.

مزید معلومات

بیرونس جوائس اینلے ٹوئٹر پر @جوائس اینلے

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 12 April 2016