خبروں کی کہانی

افغانستان: ٹوکیو کانفرنس کے ایک سال بعد

ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے مستقل سکریٹری مارک لوکاک نے افغانستان کے اگلے 12 ماہ کے بارے میں بات کی۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Prime Minister David Cameron and President Karzai holding a press conference.

Prime Minister David Cameron and President Karzai holding a press conference.

ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے مستقل سکریٹری مارک لوکاک نے افغانستان میں سینئیر افسران کے اجلاس میں برطانیہ کی نمائندگی کی۔ یہ اجلاس ایک موقع تھا اس کمٹ منٹ کا جائزہ لینے کا جو ٹوکیو میں ٹوکیو باہم احتسابی فریم ورک کے تحت گزشتہ برس کیا گیا تھا۔افغان حکومت اورعالمی برادری دونوں نے ٹوکیو فریم ورک کے مقابلے میں، انتخابات، خواتین کے حقوق اورمعیشت کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

یہ افغانستان میں ایک اہم وقت پر ہوا ہے۔جب ملک سلامتی اور سیاسی دو اہم تبدیلیوں کی تکمیل کی تیاری کررہا ہے۔

مارک لوکاک نے کہا

اگلے 12 ماہ اس ملک کے مستقبل کے لئے بہت اہم ہیں۔افغان حکومت اوراس کے عالمی شراکت داروں کے پاس سیاسی، سلامتی اورمعاشی تبدیلی کی شرائط متعین کرنےکا یہ ایک نادرموقع ہے۔

لیکن ہمیں پیش رفت کےاپنے تجزئیے میں دیانتداری سے کام لینا اوران مقامات پر توجہ دینا ہوگی جہاں مسلسل اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ان اصلاحات میں ناکامی ملک کے دیرپا استحکام کو نقصان پہنچائے گی۔

انہوں نے کہا

برطانیہ ایک طویل مدت کے لئے افغانستان کے ساتھ عہد کو برقرار رکھے ہوئےہے۔ ہم افغان عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ برطانیہ 2014 ء میں افغان حکومت کے ساتھ وزارتی اجلاس کی صدارت میں شرکت کامنتظر ہے، ہمیں توقع ہے کہ یہ اجلاس اگلی حکومت کے قیام کے تین سےچھ ماہ بعد ہوگا۔

حکومت کے ساتھ برطانیہ کی شراکت داری میں باہمی احتساب مرکزی اہمیت رکھتا ہے، اور طویل المدت تعاون کو برقرار رکھنے کی ہماری اہلیت کا انحصار حکومت کے اس مستحکم اصلاحی ایجنڈے پرعملدرآمد کا ہے جو ٹوکیو کانفرنس میں پیش ہوا تھا۔ .

مارک لوکاک کی مکمل تقریر.

شائع کردہ 3 July 2013