دنیا کی خبروں کی کہانی

قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر مسٹر پیٹرک موڈی نے کرسمس اور محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر بیان

میں پاکستان میں ہمارے تمام دوستوں اور ساتھیوں کے لیے پُرامن تہوار کے دن اور خوشحال 2017 کی امید کرتا ہوں.

Christmas-Card

قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر مسٹر پیٹرک موڈی نے کرسمس اور محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر جاری کیے جانے والے اپنے بیان میں کہا:

میں آج پاکستان اور ساری دنیا میں کرسمس منانے والوں کو گرم جوشی سے مبارک باد پیش کرنا چاہوں گا۔

تہوار کے ان دنوں کے دوران اور ‘بڑا دن’ مناتے وقت میں اور برطانوی ہائی کمیشن میں میرے عملے کے ارکان حویلیاں کے مقام پر مسافر طیارہ گرنے سے پیش آنے والے حالیہ افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور ان کے لواحقین کو بھی یاد رکھیں گے۔

پاکستانی بانیِ پاکستان محمد علی جناح کا یومِ پیدائش بھی منا رہے ہیں۔ قیامِ پاکستان کے لیے رواداری اور عقیدے کے اظہار کا جناح کا خواب آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا 1947 میں پارلیمنٹ میں ان کے پہلے خطاب کے وقت تھا۔

قیامِ پاکستان کی 70 ویں سالگرہ بھی قریب آرہی ہے ۔ میں پاکستان میں ہمارے تمام دوستوں اور ساتھیوں کے لیے پُرامن تہوار کے دن اور خوشحال 2017 کی امید کرتا ہوں۔

شائع کردہ 24 December 2016