دنیا کی خبروں کی کہانی

نئےبرطانوی ہائی کمشنر کاکراچی کا دورہ

پاکستان میں برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر فلپ بارٹن سی ایم جی او بی ای نے 27 اور 28 جنوری کو کراچی کا دورہ کیا۔ یہ سر ایڈم تھامسن کی جگہ لینے والے مسٹر بارٹن کا پہلا دورہ کراچی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Philip Barton with Syed Qaim Ali Shah

اپنے دورے میں انہیں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلی سید قائم علی شاہ سے تعارفی ملاقات کا موقع ملا۔ ہائی کمشنر کراچی میں مقیم کئی دوسرے سیاسی رہنماؤں، کاروباری کمیونٹی کے اراکین اورسینئیر صحافیوں کے گروپ سےبھی ملے.

اپنے دورہ کراچی کے بارے میں فلپ بارٹن نے بتایا:

مجھےبحیثیت ملکہ عالیہ کے سفیر کی حیثیت سےپاکستان آنے کے ایک ہفتے بعد ہی کراچی آکر خوشی ہوئی ہے۔ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات گہرے اور مستحکم ہیں اور پاکستان کے مستقبل میں کراچی کا محرک ہونا بڑا واضح ہے۔ میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے بہت عزم رکھتا ہوں ۔ اپنے پیش رو سر ایڈم تھامسن کے زبردست کام کو آگے بڑھاتے ہوئے میں سندھ کا اکثر و بیشتر دورہ کرنا چاہتا ہوں اور کاروباری برادری کے ساتھ کام کرکے شراکت داری،اعتماد اور باہمی افہام و تفہیم کی بنیاد پر تعلقات کی تشکیل کرنا چاہتا ہوں”. برطانیہ پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور سلامتی میں وسیع تعاون کے ذریعے قریبی طور سے کام کررہا ہے۔ ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان بیش قدرافرادی اور ثقافتی رابطے اس گہرے اور منفرد رشتے کو تقویت دیتے ہیں۔ اوربرطانیہ کے کراچی کے ساتھ روابط اس کا ایک اہم حصہ ہیں.”

فلپ بارٹن کو پاکستان پر کام کرنے کا بہت تجربہ ہے،انہوں نے 2008 تا 2009ء برطانوی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا اور اس کے بعد افغانستان اور پاکستان کے لئے 2009 تا2011ء کیبنٹ آفس کوآرڈنیٹر کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ حال میں وہ واشنگٹن میں نائب سفیر رہے ہیں .

پریس ڈیپارٹمنٹ برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی : 5827000 3 021

شائع کردہ 28 January 2014