دنیا کی خبروں کی کہانی

نئے برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستان میں آمد

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیے نئے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن آج صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔ مسٹر بارٹن پاکستان میں برطانوی ہائی سے پچھلے مہینے سبکدوش ہونے والے سر ایڈم تھامسن کی جگہ کمشنر کے عہدے ذمہ داری سنبھالیں گے۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Philip Barton

فلپ بارٹن پاکستان کے معاملات پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ برٹش فارن آفس میں 2008-09 کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر فار سائوتھ ایشیا، اور 2009-11 میں کیبنٹ آفس کوآرڈینیٹر فار افغانستان اینڈ پاکستان کے اہم عہدوں پرکام کرچکے ہیں۔ فلپ کی حالیہ ذمہ داری واشنگٹن میں واقع برطانوی سفارت خانے میں بحیثیت ڈپٹی ایمبیسیڈر تھی۔

نئے سفیر کی جانب سے صدر پاکستان جناب ممنون حسین کو سفارتی تعیناتی کی دستاویز پیش کرنے کی تقریب آنے والے دنوں میں منعقد ہوگی۔

اسلام آباد میں اپنی آمد کے موقع پر فلپ بارٹن نے کہا:

مجھے پاکستان کے لیے ملکہ عالیہ کا ہائی کمشنر بننے پر خوشی ہورہی ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات گہرے اور مضبوط ہیں۔ میں اپنے پیشرو سر ایڈم تھامسن کی جانب سے کی گئی بہترین کاوشوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ان روابط کو مزید مضبوط کرنے کے عزم پر کاربند ہوں

برطانیہ پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کررہا ہے۔ ہمارے بہترین عوامی اور ثقافتی تعلقات ہمارے دونوں ممالک کے درمیان موجود فقید المثال روابط کو مزید ٹھوس بنانے کے لیے مددگار ہوتے ہیں

میں شراکت، اعتماد اور مفاہمت کی بنیاد پر قائم ان تعلقات کے قیام کے لیے پاکستانی معاشرے کے تمام طبقوں کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتا ہوں

*رابطہ: پریس اتاشی، برطانوی ہائی کمیشن، اسلام آباد۔ فون +92(0)51 201 2884

شائع کردہ 15 January 2014