دنیا کی خبروں کی کہانی

ملکہ عالیہ دو نوجوان پاکستانیوں کو 'کوئینزینگ لیڈرز ایوارڈ' کا اعزاز دینگی

ملکہ عالیہ پاکستان کے دوغیرمعمولی نوجوانوں کو جمعرات 23 جون کو بکنگھم پیلس میں ہونے والی تقریب میں 'کوئینزینگ لیڈرز ایوارڈ' سے نوازیں گی.

Her Majesty the Queen to honour two young Pakistanis with Queen's Young Leaders Award

Queen's Young Leaders award winners, Zainab Bibi (26) and Muhammad Usman Khan (27)

ان دنوں دولت مشترکہ میں ملکہ کی 90 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اس سال کے یہ اعزازات پانے والے 26 سالہ زینب بی بی اور27سالہ محمد عثمان خان کو دوسروں کی زندگی میں تبدیلی لانے اوراپنی کمیونٹیز میں دیرپا اثرات پیدا کرنے پرمنتخب کئے گئے ہیں

ملکہ کے نوجوان لیڈر کے طور پر وہ اس تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس میں دولت مشترکہ کے 45 مختلف ملکوں کے اعزاز یافتگان پانچ روزہ تقریب میں شریک ہونگے، یہ تقریبات زندگی میں تبدیلی برپا کرنے والے ان کے کاموں میں مزید پیشرفت لائیں گی. بکنگھم پیلس میں یہ ایوارڈ وصول کرنے سے پہلے اعزاز پانے والے یہ نوجوان 10 ڈاوننگ اسٹریٹ اور ٹوئٹرکے یوکے ہیڈ کوارٹر جائیں گے اور بی بی سی عالمی سروس کے سینئیر عہدیداران سے ملیں گے.

وہ دولت مشترکہ کی جنرل سکریٹری بیرونس اسکاٹلینڈ سے ملاقات کریں گے، کیمبرج یونی ورسٹی کی ورکشاپس میں حصہ لیں گے، برطانیہ کے کاروباری لیڈروں سے ملیں گے اوران منصوبوں کا دورہ کریں گے جہاں برطانیہ کے کمزوراور محروم افراد کی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے.

زینب بی بی نے جنہیں دولت مشترکہ کے ہزاروں نوجوانوں کے مقابلے میں انہیں منتخب کیا گیا، کہا:

جوں جوں وقت قریب آرہا ہے ملکہ سے ملاقات کا میرا شوق آسمان کو چھو رہا ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اپنے جذبات بیان کرسکوں۔ میں اپنی زندگی کے اس بہتریں ہفتے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں.

محمد عثمان خان نے اس میں اضافہ کرتے ہوئے کہا:

میں ملکہ کے کوئینز ینگ لیڈر پروگرام کے اس رہائشی ہفتے کے بارے میں بے حد خوش ہوں۔ یہ ایک بے حد باوقار موقع ہے کہ ہم اس پروگرام کے بارے میں سیکھیں ، شئیر کریں اوراس حیثیت سے پہچانے جائیں.

اس سال کے اعزاز پانے والے نوجوان دوسروں کی مددکرنے، آگہی بڑھانے اور کئی مسائل کے باب میں تبدیلی کو متحرک کرنےکے لئے کام کررہے ہیں، ان مسائل میں تعلیم، ماحولیاتی تبدیلی، صنفی مساوات، ذہنی صحت اورمعذور افراد کی زندگی کو بہتر بنانا شامل ہیں.

2017ء میں اس اعزاز کے لئے جمعہ 24 جون 2016ء سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ اس بار پروگرام میں 18 سے 29 سال کے وہ افراد منتخب کئے جائِں گے جوپاکستان کے عوام میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کررہے ہیں. درخواست دینے کے طریقے اور 2016ء کے اعزاز یافتگان اوران کے بعد کے چند بہترین نوجوانوں کی تفصیلات کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کیجئیے.

شائع کردہ 17 June 2016